🌏VOICE OF TRUTH📡
June 19, 2025 at 08:42 AM
بلوچستان گرینڈ الائنس کا اعلامیہ
حکومت بلوچستان کو معاہدے کی پاسداری کے لیے مزید 24 گھنٹے کی مہلت دی جاتی ہے۔
اگر حکومت نے اس مہلت کے دوران معاہدے پر عملدرآمد نہ کیا تو مورخہ 20 اور 21 جون 2025 کو صوبے بھر کے تمام سرکاری اداروں میں سرکاری امور مکمل طور پر معطل کر دیے جائیں گے۔
اس کے بعد، مورخہ 23 جون کو صوبے بھر سے قافلے کوئٹہ کی جانب روانہ ہوں گے،
جہاں بلوچستان اسمبلی کے سامنے معاہدے پر مکمل عملدرآمد تک پرامن دھرنا دیا جائے گا۔
ہم اپنے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
یہ احتجاج پرامن، قانونی اور آئینی دائرہ کار میں رہتے ہوئے کیا جائے گا۔
بلوچستان گرینڈ الائنس