🌏VOICE OF TRUTH📡
June 19, 2025 at 06:45 PM
سرکاری نوکریاں اب براہِ راست چیف سیکریٹری کی اجازت سے مشروط
*کوئٹہ (مستند خبر)* – بلوچستان حکومت نے گریڈ 1 سے 15 تک سرکاری ملازمتوں کے اشتہارات اور بھرتیوں کا نظام تبدیل کر دیا۔ اب صوبائی محکمے نوکریاں دینے سے پہلے *چیف سیکریٹری بلوچستان* سے باقاعدہ اجازت لیں گے۔
محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن (S&GAD) کے نوٹیفکیشن کے مطابق، *صوبائی کابینہ نے 29 اپریل 2025 کو ہونے والے اجلاس* میں سابقہ فیصلے پر نظرِثانی کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ ہر محکمہ اشتہار جاری کرنے سے قبل سمری وزیراعلیٰ بلوچستان کو بھجوائے گا۔
اس کے ساتھ ساتھ، بھرتی کمیٹیوں میں *S&GAD، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کی شمولیت* کا فیصلہ بھی برقرار رکھا گیا ہے تاکہ شفافیت اور احتساب قائم رہ سکے۔
یہ فیصلہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے کہ سیاسی یا غیرضروری اثراندازی سے بچا جا سکے اور صرف میرٹ پر امیدواروں کو سرکاری ملازمتیں دی جائیں۔
*کیا یہ نیا نظام واقعی شفاف بھرتیوں کو یقینی بنائے گا؟ عوام کی نظریں حکومت کے عملی اقدامات پر جمی ہوئی ہیں۔*

😂
🖕
👍
🖐
🤔
🤮
15