🌏VOICE OF TRUTH📡
June 20, 2025 at 09:22 AM
*نوروز اسٹیڈیم میں واقع عوامی واٹر سپلائی بور کا بجلی محض اس بنا پر کاٹ دی گئی کہ کسی واپڈا اہلکار کو پانی میسر نہیں۔۔۔* *محکمہ پبلک ہیلتھ سے رابطہ کرنے پر معلوم ہوا کہ بورنگ کا بل بھی کلیئر ہے بجلی منقطع کرنے کا کوئی جواز ہی نہیں۔۔۔۔* *صرف ایک واپڈا اہلکار کے من مانی کی وجہ سے عزیز آباد 1 عزیز آباد2 اسٹیڈیم روڈ ایلمنٹری کالج و آس پاس کے دیگر کلیوں کو پینے کا صاف پانی دو دن سے بند ہے ۔۔۔۔* *علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر مستونگ ، ایس ڈی او کیسکو و دیگر بالا حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔۔۔۔* *مستونگ///// اسٹیڈیم روڈ ، عزیز آباد 1 عزیز آباد2 ایلمنٹری کالج و دیگر آس پاس گلی محلوں کے مکینوں نے اس امر پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوروز اسٹیڈیم میں واقع محکمہ پبلک ہیلتھ کا عوامی بور نہ خراب ہے نہ محکمہ کیسکو کا بقایہ جات ہیں بلکہ دو دن سے محض اس بنا پر بور کا کنکشن کیسکو کے با اثر اہلکار نے کاٹ دیا ہے کہ اسے پانی میسر نہیں ۔۔۔۔ علاقہ مکینوں نے انتہائی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف اپنی ذاتی مفاد کی غرض سے آدھے مستونگ کو کربلا میں تبدیل کرنا کہاں کا انصاف ہے انہوں نے متعلقہ بالا حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ نوروز اسٹیڈیم میں واقع واٹر سپلائی بور کی بجلی جلد از جلد بحال کرکے پانی بحال کیا جائے دوسری صورت میں متاثرہ شہری اس با اثر شخص کے خلاف سخت سے سخت احتجاج کرینگے جس کی تمام تر ذمہ داری اسی شخص پر عائد ہوگی۔۔۔*
😢 1

Comments