🌏VOICE OF TRUTH📡
June 20, 2025 at 09:26 AM
*گرینڈ الائنس کی جانب سے تالا بندی اور دوبارہ ہڑتال ملازمین کے ساتھ مذاق ھے، از محمد حسن رئیسانی ،* جیسا کہ پورا بلوچستان جانتا ھے کہ 31 مئی 2025ء بلوچستان گرینڈ الائنس کے قائدین کی ہدایات پر بلوچستان کے ملازمین کو پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتال پر بٹھا کر بجٹ اور ملازمین کے بابت ہڑتال کی بنیاد رکھی اور بلوچستان کے دور دراز علاقوں سے ملازمین کوئٹہ پہنچے کہ اپنے قائدین کی طاقت بن کر اپنے حقوق لے سکیں اور اس غریب ملازمین نے کم تنخواہوں میں، سخت ترین حالات میں اپنی جیبوں پر بھاری پڑ کر ساتھ دیا اور کیمپ میں بھیٹے رہے لیکن قائدین نے ملازمین کے چہروں پر مری ہوئ حسرتوں بھرے خوابوں کو دیکھے بغیر ان وزراء کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرکے ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ کیا جن وزراء کو نہ بلوچستان کے ملازمین سے کوئ سروکار ھے نہ ان کے مسائل سے اور نہ وہ بااختیار ہیں، جبکہ وزیر خزانہ صاحب تو ملازمین کو بہت بہترین مشورہ دے رہے تھے کہ ملازمین تنخواہوں کے بڑھانے کے مسلے کی بجائے غیر ضروری اخراجات میں کمی کریں دال، سبزی سوکھی روٹی ، سواریکےلیے موٹرسائیکل ، بیماری کیلیےسرکاری ہسپتالوں میں علاج نہ ہونےکی وجہ سے ایڑیاںرگڑرگڑکر مرنا بھی خزانےپر بوجھ سمجھ رہےہیں، کیونکہ بلوچستان مالی وسائل سے دوچار ھے، دوسری طرف وزراء کی دس دس ویگو، گرینڈ گاڑیوں کا فیول بڑیتعداد میں گارڈز ، اور تین تین لاکھ تنخواہوں میں اضافہ، اور بنگلہ اور دیگر مراعات کے اخراجات کیلیے بلوچستان کے مالی وسائل کافی ہیں جبکہ صرف غریب ملازمین کے لیے خسارہ ھے ۔ تو ان تمام صورتحال میں بلوچستان کے ملازمین کے قائدین کی اس غیر سنجیدہ اعلان کے بعد غیور ملازمین ساتھ نہیں دینگے بلکہ بائیکاٹ کرتے ہیں اور ہم ملازمین وزیر اعلٰی بلوچستان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ذاتی طور پر ملازمین کے لیے بجٹ میں حالات کے مطابق نظرثانی کرکے ملازمین کی تنخواہوں میں حسب استدعا اضافہ کریں اس بابت ہم ہر ادارے سے سینیئر ملازمین کا ایک وفد بنا کر وزیر اعلٰی بلوچستان اور وزیر خزانہ سے ملاقات کریں گے
👍 🙏 2

Comments