🌏VOICE OF TRUTH📡
June 20, 2025 at 11:42 AM
🔴 کامران ٹیسوری گورنر ہاؤس کی چابیاں حج پر لے گئے؟ دفتر بند ہونے پر تنازع، عدالت کا نوٹس کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے حج پر روانہ ہونے کے بعد ایک دلچسپ اور حیران کن صورتحال پیدا ہوگئی، جب قائم مقام گورنر اویس قادر شاہ کو گورنر ہاؤس کا دفتر مبینہ طور پر بند ملا، جس پر امن و امان کے حوالے سے اہم اجلاس نہ ہو سکا۔ ذرائع کے مطابق قائم مقام گورنر اویس قادر شاہ کو دفتر نہ کھلنے پر شدید برہمی ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں آئینی طور پر گورنر ہاؤس میں داخلے اور سرکاری امور انجام دینے کا اختیار حاصل ہے، مگر دفتر نہ کھلنے کی وجہ سے انتظامی امور میں رکاوٹ پیدا ہوئی۔ قائم مقام گورنر نے اس معاملے پر سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا، جہاں عدالت نے انہیں گورنر ہاؤس کا دفتر استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ آئینی ذمے داریوں کی ادائیگی میں رکاوٹ ڈالنا کسی صورت قابل قبول نہیں۔ دوسری جانب گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے، جو اس وقت حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں، واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق معاملے کی مکمل چھان بین کی جائے گی اور غفلت یا بدنیتی ثابت ہونے پر کارروائی کی جائے گی۔
Image from 🌏VOICE OF TRUTH📡: 🔴 کامران ٹیسوری گورنر ہاؤس کی چابیاں حج پر لے گئے؟ دفتر بند ہونے پر ت...
❤️ 😂 2

Comments