🌏VOICE OF TRUTH📡
June 20, 2025 at 03:37 PM
دُکی: جھالار میں مسلح حملہ، جے یو آئی رہنما کے زرعی بوروں پر کام کرنے والے مزدوروں کو نشانہ بنایا گیا، خاتون جاں بحق، تین زخمی دُکی (نمائندہ خصوصی) ضلع دُکی کے علاقے جھالار میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما سردار اکبر خان ناصر کے زرعی بوروں پر تعینات مزدوروں پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق حملے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ تین مزدور شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال دُکی منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ زخمیوں کی شناخت عبدالنجیب ولد عبدالمجید اور خان ولی ولد عبداللہ (دونوں قوم سلیمانخیل) جبکہ تیسرے زخمی عبداللہ ولد قلندر قوم مسیزئی ناصر کے طور پر کی گئی ہے۔ دوسری جانب حملے میں جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت زوجہ حبیب اللہ قوم مسیزئی ناصر کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ لیویز ذرائع کے مطابق حملے میں راکٹ اور دیگر بھاری اسلحے کا استعمال بھی کیا گیا، جو واقعے کی سنگینی اور منصوبہ بندی کی نشاندہی کرتا ہے۔ حملہ آوروں کی تلاش اور واقعے کی تحقیقات کے لیے سیکیورٹی اداروں نے کارروائی شروع کر دی ہے۔

Comments