🌏VOICE OF TRUTH📡
June 20, 2025 at 04:20 PM
روڈ بلاک اپڈیٹ مستونگ غلام پڑینز کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ مسلسل 13 گھنٹوں سے بند لواحقین کی جانب سے لاپتہ شخص کی بازیابی کےلیے غلام پڑینز کے مقام پر دھرنا جاری ہے۔ مظاہرین نے قومی شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کےلیے بند کر دیا ہے۔ جب تک ہمارے بیٹے کو بازیاب نہیں کیا جاتا قومی شاہراہ کو کھولنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اس دھرنے کے باعث کوئٹہ اور کراچی کے درمیان سفر کرنے والے سینکڑوں مسافر شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ مسافروں سے متبادل راستے اختیار کرنے اور سفر سے پہلے صورتحال سے آگاہ رہنے کی اپیل کی جاتی ہے۔
🙏 1

Comments