🌏VOICE OF TRUTH📡
June 20, 2025 at 05:09 PM
*مستونگ بابو محلہ میں گھروں پر آنسو گیس کے شیل گرنے سے خوف و ہراس، پولیس لاعلم* مستونگ (نمائندہ خصوصی) مستونگ کے بابو محلہ میں اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب نامعلوم سمت سے مبینہ طور پر آنسو گیس کے تین شیل فائر کیے گئے، جو ایک لائبریری کے قریب واقع گھروں میں آ گرے۔ عینی شاہدین کے مطابق شیل گرنے سے علاقے میں شدید گیس پھیل گئی، جس کے باعث گھروں میں موجود خواتین، بچے اور بزرگ شدید مشکلات سے دوچار ہوئے۔ واقعے کے بعد شہریوں میں شدید اضطراب اور خوف کی کیفیت دیکھی گئی۔ اہلِ علاقہ کے مطابق واقعے کی اطلاع پولیس کو دی گئی، تاہم ابتدائی طور پر پولیس اور انتظامیہ واقعے سے لاعلم نظر آئے۔ بعد ازاں لیویز اور دیگر متعلقہ اداروں کو بھی اطلاع دی گئی۔ تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آنسو گیس کے شیل کہاں سے اور کیوں فائر کیے گئے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائے اور ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ مقامی افراد نے حکام سے اپیل کی ہے کہ شہری علاقوں میں اس نوعیت کے واقعات کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
Image from 🌏VOICE OF TRUTH📡: *مستونگ بابو محلہ میں گھروں پر آنسو گیس کے شیل گرنے سے خوف و ہراس، پول...
😢 1

Comments