🌏VOICE OF TRUTH📡
June 20, 2025 at 05:31 PM
*بلوچستان کے نوجوان کی مصنوعی ذہانت کے میدان میں بین الاقوامی کامیابی* مستونگ: بلوچستان کے ہونہار نوجوان *ماجد قمر* نے *مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) میں بین الاقوامی سطح پر* نمایاں کامیابی حاصل کر لی ہے، جو نہ صرف مستونگ بلکہ پورے بلوچستان کے لیے باعثِ فخر ہے۔ آپ اس وقت این ایم میڈیا ہاؤس کے *ڈائریکٹر* اور Crezo Studio کے *سی ای او* اور جے ٹی آر میڈیا ہاؤس میں *اسسٹنٹ ڈائریکٹر* کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، اور جامعۃُ الرشید کے شعبۂ *صحافت میں بطورِ استاد* اپنی پیشہ ورانہ قابلیت کا لوہا منوا چکے ہیں۔ ماجد قمر نے دنیا کے ممتاز تعلیمی اداروں *Google* اور *HP* کے جدید تربیتی پروگرامز کامیابی سے مکمل کیے، جن کے ذریعے انہوں نے ڈیجیٹل معیشت کے تقاضے، ٹیکنالوجی کے بنیادی اصول اور مصنوعی ذہانت کے اخلاقی و عملی استعمال جیسے اہم موضوعات پر گہری مہارت حاصل کی۔ انہوں نے *HP* کے عالمی پلیٹ فارم سے *AI* کا کورس مکمل کرنے کے بعد *Google* کی جانب سے پیش کردہ *AI Essentials Specialization* میں بھی کامیابی حاصل کی، جسے عالمی سطح پر مستقبل کی ورک فلو کے لیے ایک معیاری تربیتی پروگرام تصور کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر *ماجد قمر* نے کہا کہ یہ کامیابی صرف ان کی ذاتی نہیں بلکہ بلوچستان کے تمام نوجوانوں کے لیے ایک مثبت پیغام ہے کہ *اگر ہم محنت کریں تو عالمی معیار کی تعلیم اب ہماری بھی دسترس میں ہے۔*
Image from 🌏VOICE OF TRUTH📡: *بلوچستان کے نوجوان کی مصنوعی ذہانت کے میدان میں بین الاقوامی کامیابی*...
❤️ 🇵🇰 6

Comments