🌏VOICE OF TRUTH📡
June 20, 2025 at 05:37 PM
*مستونگ لاپتہ نوجوانوں کی بازیابی کے لیے دھرنا ختم، 15 گھنٹے بعد قومی شاہراہ بحال* مستونگ (نمائندہ خصوصی) مستونگ کے غلام پڑینز کے مقام پر لاپتہ نوجوانوں کی بازیابی کے لیے دیا گیا دھرنا 15 گھنٹے بعد کامیاب مذاکرات کے بعد ختم کر دیا گیا۔ دھرنے کے باعث بند کی گئی کوئٹہ-کراچی قومی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بحال کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دھرنے کی قیادت وڈیرہ اسد لہڑی اور دیگر مقامی رہنما کر رہے تھے، جن کے ساتھ ڈی ایس پی مستونگ محمد یونس مگسی اور ایس ایچ او زبیر احمد علیزئی نے کامیاب مذاکرات کیے۔ مذاکرات کے بعد مظاہرین نے دھرنا ختم کرنے اور شاہراہ کھولنے کا اعلان کیا۔ یاد رہے کہ دھرنے کے دوران کوئٹہ اور کراچی کے درمیان آمد و رفت مکمل طور پر معطل رہی، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ منتظمین کا کہنا تھا کہ حکام نے نوجوانوں کی بازیابی کے لیے ٹھوس یقین دہانیاں کرائی ہیں، جس کے بعد انہوں نے دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔
😢 1

Comments