🌏VOICE OF TRUTH📡
June 20, 2025 at 05:51 PM
*واپڈا مستونگ کے ظالمانہ کارستانیاں اور ایس ڈی او واپڈا مستونگ کی جانب شہر میں بدترین لوڈشیڈنگ اور بجلی کی بندش نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔*
شہری حلقوں کے مطابق صبح 10 بجے سے دوپہر 3 بجے تک بجلی فراہم کی جاتی ہے، اور رات کو صرف 7 بجے سے 12 بجے تک۔ اس کے باوجود "فورس لوڈشیڈنگ" کے نام پر ان اوقات میں بھی دو، دو گھنٹے بجلی بند کی جاتی ہے۔
ذرائع کے مطابق مستونگ گرڈ اسٹیشن کے قریب واقع تمام تین سٹی فیڈرز کے جمپرز رات 12 بجے کے بعد کاٹ دیے جاتے ہیں، جس کے نتیجے میں پوری رات بجلی مکمل بند رہتی ہے۔ شدید گرمی میں لوگ کھلے آسمان تلے سونے پر مجبور ہو گئے ہیں، جہاں نہ صرف گرمی بلکہ شادی بیاہ کے موقعوں پہ فائرنگ اندھی گولیوں کے خطرات کا سامنا ہے۔
اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ پی ڈی سی سے مستونگ کو بجلی فراہم کی جاتی ہے، اس کے باوجود کیسکو کی جانب سے بلاجواز ظلم و زیادتی کی جا رہی ہے۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ ضلعی انتظامیہ، منتخب نمائندے ایم این اے و ایم پی اے مکمل طور پر غائب ہیں اور کسی کو مستونگ کے عوام کی پرواہ نہیں۔
😂
😢
2