🌏VOICE OF TRUTH📡
June 20, 2025 at 06:15 PM
مستونگ کی بیٹی لائبہ گل ولد عرض محمد بنگلزئی نے مصنوعی ذہانت(AI) میں بین لاقومی سطح پر نمایا کامیابی حاصل کر کے مستونگ کا نام روشن کیا*
مستونگ: بلوچستان کے ہونہار بچی *لائبہ گل* نے *مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) میں بین الاقوامی سطح پر* نمایاں کامیابی حاصل کر لی ہے، جو نہ صرف مستونگ بلکہ پورے بلوچستان کے لیے باعثِ فخر ہے۔
لائبہ گل نے دنیا کے ممتاز تعلیمی اداروں *Google* اور *HP* کے جدید تربیتی پروگرامز کامیابی سے مکمل کیے، جن کے ذریعے انہوں نے ڈیجیٹل معیشت کے تقاضے، ٹیکنالوجی کے بنیادی اصول اور مصنوعی ذہانت کے اخلاقی و عملی استعمال جیسے اہم موضوعات پر گہری مہارت حاصل کی۔
انہوں نے *HP* کے عالمی پلیٹ فارم سے *AI* کا کورس مکمل کرنے کے بعد سرٹیفکٹ حاصل کی ، جسے عالمی سطح پر مستقبل کی ورک فلو کے لیے ایک معیاری تربیتی پروگرام تصور کیا جاتا ہے۔

❤️
👍
🇵🇰
10