𝙉𝙀𝙒𝙎 𝘼𝙇𝙀𝙍𝙏𝙎🇵🇰
𝙉𝙀𝙒𝙎 𝘼𝙇𝙀𝙍𝙏𝙎🇵🇰
June 21, 2025 at 12:39 PM
🛑 *بریکنگ نیوز : جوہری پروگرام میں ایران کی مدد کے لیے تیار ہیں: روسی صدر پیوٹن* *🛑روس نے اسرائیل کو آگاہ کیا تھا کہ ایران کے جوہری ہتھیار بنانے کے کوئی شواہد نہیں ،روسی صدر پیوٹین کی سکائی نیوز عربیہ سے گفتگو* روس/ ایران: روسی صدر ولادیمیر پوتین نے ایک انٹرویو میں کہا کہ روس نے بارہا اسرائیل کو بتایا ہے کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ سکائی نیوز عربیہ نے پوتین کے حوالے سے کہا، "روس کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے پاس کبھی بھی اس بات کا کوئی ثبوت نہیں رہا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی تیاری کر رہا ہے جیسا کہ ہم نے اسرائیلی قیادت کو بارہا بتایا ہے۔" پوتین کے حوالے سے کہا گیا، روس پرامن جوہری پروگرام کی ترقی کی غرض سے ایران کی حمایت کے لیے تیار ہے اور ایران کو ایسا کرنے کا حق ہے۔ سینٹ پیٹرزبرگ میں ایک اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے پوتن نے کہا، ایران-اسرائیل تنازعہ میں خونریزی کو روکنے کے طریقوں پر روس فریقین سے اپنے خیالات کا اشتراک کر رہا ہے۔ انہوں نے ان کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائیں۔ Follow the 𝙉𝙀𝙒𝙎 𝘼𝙇𝙀𝙍𝙏𝙎🇵🇰 channel on WhatsApp: https://whatsapp.com/channel/0029VarDbOR6hENqLmEcc028
Image from 𝙉𝙀𝙒𝙎 𝘼𝙇𝙀𝙍𝙏𝙎🇵🇰: 🛑 *بریکنگ نیوز : جوہری پروگرام میں ایران کی مدد کے لیے تیار ہیں: روسی...
❤️ 👍 🇮🇷 🖐 😏 62

Comments