
GB NEWS 🌐
June 19, 2025 at 04:29 AM
عوامی نیشنل پارٹی گلگت بلتستان کے صدر شیر خان صوبائی جنرل سیکریٹری مھمدبلال چٹورو سیکریٹری اطلاعت شیرباز ولی یوتھ افئیرز سیکرٹری معراج خان پختونیار سینئر نائب صدر ضلع گلگت فیض الحسن نے باچاخان مرکز گلگت سے جاری ایک بیان میں کہا کہ گلگت ائرپورٹ کیس میں انصاف کا جنازہ بڑے دھوم دھام سے نکالا جارہا ہے متاثرین ائرپورٹ گلگت 78 سالوں سے وفاقی محتسب اور عدالتوں کے چکر لگا لگا کر تھک کے احتجاجی شیڈول پر اتر آئی پچھلے سال دھرنے میں تقریباً تمام سیاسی مذہبی جماعتوں نے اظہار یکجہتی کیا
پھر کہیں حکومت کو سمجھ آیا کہ بڑا حساس ایشو ہے 14 فیصلے بھی متاثرین کے حق میں ائے ہیں وزیراعظم نے اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دی جس کے 2 اجلاس بھی ہوئے لیکن کوئی فیصلہ کن پیشرفت نہ ہونے پر متاثرین ائرپورٹ نے 20 جون سے پھر سے ائرپورٹ کے اطراف دھرنے کا اعلان کیا ہے
عوامی نیشنل پارٹی شروع دن سے ائرپورٹ متاثرین کے حمایت میں کھڑی تھی اور ائرپورٹ متاثرین کے مطالبات کی منظوری تک عوامی نیشنل پارٹی متاثرین کے شانہ بشانہ کھڑی رہیگی افسوسناک صورتحال ہیکہ ایک وزارت عدالت صدر پاکستان وفاقی محتسب کسی کے بھی فیصلے پر عملدرآمد کرنے کو تیار نہیں اسی وجہ سے متاثرین ائرپورٹ دوبارہ دھرنے پر مجبور ہیں
❤️
👍
😡
5