
GB NEWS 🌐
June 20, 2025 at 01:58 PM
عوامی نیشنل پارٹی گلگت بلتستان کے صدر شیر خان صوبائی جنرل سیکریٹری مھمدبلال چٹورو سیکریٹری اطلاعت شیرباز ولی یوتھ افئیرز سیکرٹری معراج خان پختونیار سینئر نائب صدر ضلع گلگت فیض الحسن نے باچاخان مرکز گلگت سے جاری بیان میں کہا کہ گزشتہ دنوں سٹی ہسپتال کشروٹ میں پیش آنے والے دلخراش واقعے پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جس میں ایک عورت اور ایک پولیس کے کہنے کے مطابق ملزم کی ہلاکت ہوئی ہم اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں ہسپتال جیسی جگہے پر کھلے عام فائرنگ جیسے کسی فلم کی شوٹنگ چل رہی ہو جو جو لوگ اس کاروائی میں ملوث ہیں انکو کیفرکردار تک پہنچایا جائے اور پولیس کے مطابق انکاؤنٹر میں مارے جانے والے لڑکے زرار احمد کے والد کے الزامات کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرے اور پولیس میں موجود ایسے کالی بھیڑوں کو نشان عبرت بنا دیا جائے تاکہ آئندہ کوئی قانون کا رکھوالا ایسی کوئی حرکت کرنے سے پہلے ان لوگوں کا انجام یاد رکھے یاد رہیکہ ہم نے چند ماہ پہلے بیان میں اسطرف اشارہ کیا تھا کہ منشیات نسوار کی طرح بک رہی ہے اور اس مکروہ دھندے میں ملوث لوگوں کو کوئی روکنے والا نہیں آج حالات یہ تقاضا کررہے ہیں کہ اس مسئلے کی صاف شفاف تحقیقات کرکے اس معاملے کو لواحقین کے الزامات کو سامنے رکھتے ہوئے منطقی انجام تک پہنچایا جائے ہم لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ پاک سے دعا ہے کہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے
😢
1