GB NEWS 🌐
June 21, 2025 at 08:06 AM
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کے زیر صدارت گلگت بلتستان ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا تیسرا اجلاس منعقدہوا جس میں محکمہ برقیات، محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ، محکمہ تعلیم، پانی کے منصوبے سمیت مفاد عامہ کے 16اہم منصوبوں کی منظور دی گئی جن کی مجموعی لاگت 9 ارب 82 کروڑ 22 لاکھ روپے ہے۔ اجلاس میں ایک میگاواٹ ہائیڈرل پاور پروجیکٹ شبکول داریل کو اپ گریڈ کرکے 2میگاواٹ کرنے کیلئے ریوائز PC-1کی منظوری دی گئی جس کی لاگت 77 کروڑ 94 لاکھ ہے۔ 800کلوواٹ ہائیڈرل پاور پروجیکٹ رٹو استور لاگت 50 کروڑ7 لاکھ کے منصوبے کی رویژن کی بھی منظوری دی گئی۔ دو میگاواٹ ہائیڈرل پاور پروجیکٹ دیچل ڈشکن کے رویژن کی منظوری دی گئی جس کی لاگت 65 کروڑ62 لاکھ روپے ہے۔ دو میگاواٹ ہائیڈرل پاور پروجیکٹ دہیتر نگر کے رویژن کی بھی منظوری دی گئی جس کی لاگت9 9 کروڑ 98 لاکھ روپے ہے۔ محکمہ تعلیم کا منصوبہ صوبے بھر کے سرکاری سکولوں میں فقدان سہولیات کی فراہمی کیلئے (Missing Facilities for School Education System in GB)منصوبے کی رویژن لاگت 50کروڑ روپے کی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ محکمہ صحت کا منصوبہ پی ایچ کیو ہسپتال گلگت کی ماسٹرپلان کی توسیع اور شہید سی
💪
😂
2