Bilawal Bhutto Zardari

Bilawal Bhutto Zardari

49.2K subscribers

Verified Channel
Bilawal Bhutto Zardari
Bilawal Bhutto Zardari
June 6, 2025 at 11:25 AM
واشنگٹن: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی کے اعلیٰ عہدیداران سے اہم ملاقات واشنگٹن ڈی سی، 6 جون 2025 — پاکستان کے سفارتی مشن کے سربراہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی، بلاول بھٹو زرداری نے امریکی کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین برائن ماسٹ، رینکنگ ممبر گریگوری میکس، جنوبی و وسطی ایشیا سے متعلق ذیلی کمیٹی کے چیئرمین بل ہائزنگا، اور سینئر کانگریس مین بریڈ شرمین سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات جنوبی ایشیا میں امن و استحکام سے متعلق کھلے اور تعمیری تبادلہ خیال پر مبنی تھی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی حکومت کی حالیہ اشتعال انگیزیوں پر پاکستان کے گہرے تحفظات کا اظہار کیا، بالخصوص سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنا ایک خطرناک نظیر اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بگڑتی ہوئی انسانی حقوق کی صورتحال پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ دیرپا امن زبردستی یا دباؤ سے نہیں بلکہ صرف بامعنی مکالمے اور سفارتکاری سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے امریکا کی جانب سے خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کو سراہا اور پاکستان کے علاقائی امن اور مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے عزم کا اعادہ کیا۔

Comments