ISPR (Fan Channel)
ISPR (Fan Channel)
June 17, 2025 at 12:22 PM
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹنٹ جنرل احمد شریف کے جناح یونیورسٹی برائے خواتین کراچی دورہ پر انتظامیہ اور طالبات کی طرف سے پُرتپاک استقبال۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے "آپریشن بنیان مرصوص" میں پاک افواج کی حکمتِ عملی اور قربانیوں پر تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا "آپریشن بنیان مرصوص"میں پاکستانی عوام بالخصوص طلباء و طالبات نے کلیدی کردار ادا کیا اور بھارتی اسٹریٹجک مفروضوں کو ہمیشہ کے لئے زمین بوس کر دیا ۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھی، ہے اور رہے گی۔ بلوچستان کی عوام پاکستان کے ساتھ مذہب ،ثقافت اور روایات کے رشتوں میں بندھی ہے ۔ فتنہ الہندوستان کے مٹھی بھر دہشت گرد بلوچستان کے ساتھ رشتوں کو نقصان نہیں پہنچا سکتے یونیورسٹی انتظامیہ اور طالبات نے جنگ میں کامیابی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عوام اور افواج کا رشتہ انتہائی مضبوط تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ طالبات نے اس طرح کے مزید سیشنز منعقد کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ پاکستان ہمیشہ زندہ باد
❤️ 👍 3

Comments