ISPR (Fan Channel)
ISPR (Fan Channel)
June 19, 2025 at 06:56 AM
آئی ایس پی آر Hilal Talks 2025 پروگرام آئی ایس پی آر کے Hilal Talks 2025 پروگرام میں ملک کے مختلف علاقوں سے 2000 اساتذہ کرام نے حصہ لیا ۔ اِس پروگرام میں ملک بھر کی نامور تعلیمی شخصیات نے اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی ۔ اساتذہ کرام کا کہنا تھا کہ اِن خصوصی سیشنز کے ذریعے ہمیں پاک فوج کے کردار، ساخت اور کام کرنے کے طریقہ کار کے حوالے سے کافی کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔ سوشل میڈیا Platfoms اور digital algorithms کے ذریعے مُلک دُشمن عناصر کسطرح اپنے مقاصد حاصِل کرتے ہیں ۔ صرف یہی نہیں بلکہ اس بارے میں بھی آگاہی ملی کہ کس طرح ہندوستان وطن عزیز کو نُقصان پہنچانے کے لیے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کا استعمال کرتا ہے۔ ہم بطور اساتذہ اس سیشن سے بہت مطمئن ہیں اور پاک فوج کے شکر گزار ہیں اساتذہ نے مستقبل میں بھی Hilal Talks کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
Image from ISPR (Fan Channel): آئی ایس پی آر Hilal Talks 2025 پروگرام   آئی ایس پی آر کے Hilal Talks ...
❤️ 👍 3

Comments