ISPR (Fan Channel)
ISPR (Fan Channel)
June 19, 2025 at 07:25 PM
آئی ایس پی آر راولپنڈی، 19 جون 2025 صدر مملکت آصف علی زرداری کا نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے صدر پاکستان کا استقبال کیا صدر مملکت کو پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا صدر آصف علی زرداری نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی نیول چیف نے صدر مملکت کو میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا صدر آصف علی زرداری کو پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اور "معرکہ حق" میں کامیابیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی صدر نے "معرکہ حق" کے دوران پاک بحریہ کے بھرپور ردعمل اور غیر متزلزل عزم کو سراہا صدر مملکت نے بھارتی جارحیت کے خلاف کامیابی سے دفاع پر پاک بحریہ کو مبارکباد دی نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے صدر کے دورے پر ان کا شکریہ ادا کیا ایڈمرل نوید اشرف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک بحریہ سمندری سرحدوں اور بحری مفادات کا دفاع جاری رکھے گی
❤️ 1

Comments