زاد الخیر آفیشل
زاد الخیر آفیشل
June 21, 2025 at 01:16 AM
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "اللہ تعالیٰ کے ننانوے نام ہیں یعنی ایک کم سو- جو شخص ان سب کو محفوظ رکھے گا وہ جنت میں داخل ہوگا..." *_الاسماء الحسنی_* اَللهُ لَااِلهَ اِلَّا هُوَ *اَلْرَّحْمنُ* ؛ نہایت مہربان *اَلْرَّحِيْمُ* ؛ بہت رحم کرنے والا *اَلْمَلِكُ* ؛ بادشاہ *اَلْقُدُّوْسُ* ؛ نہایت پاک *اَلسَّلَامُ* ؛ سلامتی دینے والا *اَلْمُؤْمِنُ* ؛ امن دینے والا *اَلْمُهَيْمِنُ* ؛ نگہبان *اَلْعَزِيْزُ* ؛ غالب *اَلْجَبَّارُ* ؛ اپنی مرضی چلانے والا *اَلْمُتَكَبِّرُ* ؛ بے حدبڑائی والا *اَلْخَالِقُ* ؛ پیدا کرنے والا *اَلْبَارِىءُ* ؛ پیدا کرنے والا *اَلْمُصَوِّرُ* ؛ صورت بنانے والا *اَلْغَفَّارُ* ؛ بہت بخشنے والا *اَلْقَهَّارُ* ؛ نہایت زبردست *اَلْوَهَّابُ* ؛ بہت زیادہ دینے والا *اَلرَّزَّاقُ* ؛ بہت زیادہ رزق دینے والا *اَلْفَتَّاحُ* ؛ کھولنے والا *اَلْعَلِيْمُ* ؛ سب کچھ جاننے والا *اَلْقَابِضُ* ؛ تنگی کرنے والا *اَلْبَاسِطُ* ؛ کشادگی کرنے والا *اَلْخَافِضُ* ؛ پست کرنے والا *اَلرَّافِعُ* ؛ بلند کرنے والا *اَلْمُعِزُّ* ؛ عزت دینے والا *اَلْمُذِلُّ* ؛ ذلیل کرنے والا *اَلسَّمِيْعُ* ؛ سب کچھ سننے والا *اَلْبَصِيْرُ* ؛ سب کچھ دیکھنے والا *اَلْحَكَمُ* ؛ فیصلہ کرنے والا *اَلْعَدْلُ* ؛ انصاف کرنے والا *اَلْلَّطِيْفُ* ؛ سب خبر رکھنے والا (باریک بین) *اَلْخَبِيْرُ* ؛ سب خبر رکھنے والا *اَلْحَلِيْمُ* ؛ نہایت بردباد *اَلْعَظِيْمُ* ؛ سب سے بڑا *اَلْغَفُوْرُ* ؛ بے حد بخشنے والا *اَلشَّكُوْرُ* ؛ نہایت قدردان *اَلْعَلِيُّ* ؛ بلندی والا *اَلْكَبِيْرُ* ؛ سب سے بڑا *اَلْحَفِيْظُ* ؛ بہت زیادہ حفاظت کرنے والا *اَلْمُقِيْتُ* ؛ روزی دینے والا *اَلْحَسِيْبُ* ؛ حساب لینے والا *اَلْجَلِيْلُ* ؛ بزرگی والا *اَلْكَرِيْمُ* ؛ بڑا بزرگ سخی *اَلرَّقِيْبُ* ؛ روزی دینے والا *اَلْمُجِيْبُ* ؛ دعا قبول کرنے والا *اَلْوَاسِعُ* ؛ کشائش کرنے والا *اَلْحَكِيْمُ* ؛ حکمت والا، دانا *اَلْوَدُوْدُ* ؛ نہایت محبت کرنے والا *اَلْمَجِيْدُ* ؛ نہایت بزرگی والا *اَلْبَاعِثُ* ؛ اٹھانے والا *اَلشَّهِيْدُ* ؛ گواہ *اَلْحَقُّ* ؛ سچا اور ثابت *اَلْوَكِيْلُ* ؛ کارساز *اَلْقَوِيُّ* ؛ نہایت طاقت ور *اَلْمَتِيْنُ* ؛ زبردست قوت والا، نہایت مضبوط *اَلْوَلِيُّ* ؛ دوست، مددگار *اَلْحَمِيْدُ* ؛ تعریف کیا ہوا *اَلْمُحْصِي* ؛ گننے والا *اَلْمُبْدِيْءُ* ؛ پہلی بار پیدا کرنے والا *اَلْمُعِيْدُ* ؛ دوبارہ پیدا کرنے والا *اَلْمُحْيِ* ؛ زندہ کرنے والا *اَلْمُمِيْتُ* ؛ مارنے والا *اَلْحَيُّ* ؛ خود زندہ اور سب کو زندگی دینے والا *اَلْقَيُّوْمُ* ؛ خود قائم اور ساری کائنات کو قائم رکھنے والا *اَلْوَاجِدُ* ؛ پانے والا *اَلْمَاجِدُ* ؛ عزت والا *اَلْوَاحِدُ* ؛ یکتا و یگانہ، اکیلا *اَلْاَحَدُ* ؛ ایک، اکیلا *اَلصَّمَدُ* ؛ بے نیاز *اَلْقَادِرُ* ؛ قدرت رکھنے والا *اَلْمُقْتَدِرُ* ؛ مکمل قدرت والا *اَلْمُقَدِّمُ* ؛ آگے کرنے والا *اَلْمُؤَخِّرُ* ؛ پیچھےکرنے والا *اَلْاَوَّلُ* ؛ سب سے پہلے *اَلْاخِرُ* ؛ سب کے بعد *اَلظَّاهِرُ* ؛ سب سے ظاہر *اَلْبَاطِنُ* ؛ سب سے پوشیدہ *اَلْوَالِي* ؛ مالک *اَلْمُتَعَالِي* ؛ بلند صفتوں والا *اَلْبَرُّ* ؛ بھلائی کرنے والا *اَلتَّوَّابُ* ؛ بہت توبہ قبول کرنے والا *اَلْمُنْتَقِمُ* ؛ بدلہ لینے والا *اَلْعَفُوُّ* ؛ بہت معاف کرنے والا *اَلرَّءُوْفُ* ؛ بہت شفقت کرنے والا *اَلْمَالِكُ الْمُلْكِ* ؛ بادشاہی کا مالک *ذُوْالْجَلَالِ* ؛ جلال والا ہے *وَالْاِكْرَامْ* ؛ انعام دینے والا *اَلْمُقْسِطُ* ؛ انصاف کرنے والا *اَلْجَامِعُ* ؛ اکٹھا کرنے والا *اَلْغَنِيُّ* ؛ سب سے بے پرواہ *اَلْمُغْنِيُّ* ؛ بے پرواہ کرنے والا *اَلْمَانِعُ* ؛ روکنے والا *اَلضَّارُ* ؛ نقصان پہنچانے والا *اَلنَّافِعُ* ؛ نفع پہنچانے والا *اَلنُّوْرُ* ؛ روشن کرنے والا *اَلْهَادِي* ؛ ہدایت دینے والا *اَلْبَدِيْعُ* ؛ نئی طرح پیدا کرنے والا *اَلْبَاقِي* ؛ باقی رہنے والا *اَلْوَارِثُ* ؛ سب کا وارث *اَلرَّشِيْدُ* ؛ نیک راہ بتانے والا *اَلصَّبُوْرُ* ؛ صبر کرنے والا
❤️ 🌹 👍 💐 💗 🥹 🫀 🫶 36

Comments