
Gharbi Community Center
June 4, 2025 at 11:14 PM
عشرہ ذی الحجہ اور پورا سال کا وظیفہ
*عمل بہت کم لیکن اجر بہت زیادہ*
💯 بار "سبحان اللہ"
💯 بار "الحمد للہ"
💯 بار "اللہ اکبر"
💯 بار "لا الہ الا اللہ"
پڑھنے کا اجر و ثواب صحیح احادیث نبویہ کی روشنی میں:: 👇
1⃣ ہر کلمہ ہر بار جب بھی پڑھا جائے گا تو ہر بار وہ صدقہ کے طور پر نامہ اعمال میں لکھ دیا جائیگا.
(صحیح مسلم: رقم الحدیث 1006)
2⃣. ایک ہزار نیکیاں لکھ دی جاتی ہیں یا ایک ہزار گناہ معاف کر دئے جاتے ہیں.
(صحیح مسلم: رقم الحدیث 2698 )
3⃣. حضرت اسماعیل علیہ السلام کی نسل کے 💯 غلام آزاد کروانے کا ثواب ملتا ہے.
(سنن ابن ماجہ:رقم الحدیث 3810 , السلسلة الصحیحہ للالبانی : رقم الحدیث 1316)
4⃣. 💯 بار میزان(جو کہ زمین و آسمان سے بڑا ہے) نیکیوں سے بھر جاتا ہے.
(صحیح مسلم: رقم الحدیث 223)
5⃣. 💯 تیار گھوڑے اللہ کے رستے میں وقف کرنے کا ثواب ملتا ہے.
(سنن ابن ماجہ: رقم الحدیث 3810، السلسلة الصحیحہ للالبانی: رقم الحدیث 1316)
6⃣. 💯 اونٹ اللہ کی راہ میں قربان کرنے کا ثواب ملتا ہے.
(سنن ابن ماجہ:رقم الحدیث 3810 ، السلسلة الصحیحہ للالبانی: رقم الحدیث 1316)
7⃣. زمین و آسمان کے درمیان موجود خلا نیکیوں سے بھر جاتا ہے.
(سنن ابن ماجہ:رقم الحدیث 3810 ، السلسلة الصحیحہ للالبانی: رقم الحدیث 1316)
8⃣ یہ کلمات جہنم سے ڈھال ہیں اور قیامت کے دن نجات دہندہ بن کے آئیں گے.
(سنن کبری: رقم الحدیث 10618 ، صحیح الجامع الصغیر للالبانی: رقم الحدیث 3214)
9⃣ یہ کلمات عرش کے گرد گھوم کر اپنے پڑھنے والے کو یاد کرتے ہیں.
(سنن ابن ماجہ: رقم الحدیث 3854، صحیح الترغیب والترھیب للالبانی: رقم الحدیث 1568)
🔟 یہ کلمات جنت کے پودے ہیں. اور یہ کلمات نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو سب سے زیادہ محبوب تھے.
(سنن ترمذی: 3693 ، صحیح مسلم : 2695)
1⃣1⃣ـ اور یہ کلمات کثرت سے پڑھنے سے تہجد میں کاہلی ، فی سبیل اللہ خرچ کرنے میں بخل اور جہاد فی سبیل اللہ میں بزدلی جیسی بیماریاں دور ہوتی ہیں.
(مسند احمد: رقم الحدیث 3490, صحیح الترغیب والترھیب للالبانی: رقم الحدیث 1571)
❤️
1