
ندائے حق۔ ( اردو, ہندی )
May 25, 2025 at 04:15 PM
🌼تدبیر آپ کے ہاتھ تقدیر اللّٰہ کے ہاتھ 🌼
انسان کے دنیا میں آنے کے وقت سے لے کر انسان کا اس دنیا سے جانے کے وقت تک کے اور اسکے درمیان ہونے والے بہت سے معاملات کا اللّٰہ تعالی نے وقت مقرر کیا ہے۔
👈بعض اوقات انسان کسی کام کیلئے حد سے بڑھ کر محنت کرتا ہے۔ہر وہ تدبیر کرتا ہے جو اسے لگتا ہے کہ اس کی تقدیر کو بدل دے گی۔ مگر بعض اوقات ہر تدبیر ناکام ہوتی ہے ہر کوشش بے کار جاتی ہے۔انسان اپنی خواہش کے مطابق کامیابی حاصل نہیں کر پاتا تو بس پھر وہ ایک عجیب سی بات کہنا شروع کر دیتا ہے۔جو کہ ہمارے ہاں بہت عام ہے۔
🧠میری تو قسمت ہی خراب ہے۔
✨لیکن اگر انسان مایوسی کو ایک طرف رکھ کر سوچے تو اس پر یہ راز واضح طور پر آشکار ہو جائے گا کہ اسکی قسمت خراب نہیں ہے۔
⭐ وجہ یہ ہے کہ تقدیر اللّٰہ کے حکم سے لکھی جاتی ہے۔
⭐ اللّٰہ کا کوئی بھی حکم غلط نہیں ہو سکتا۔
⭐ اللہ کے کسی حکم میں خرابی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
💭اب انسان کے ذہن میں یہ سوال ابھرتا ہے کہ میرا کام ہو کیوں نہیں رہا آخر ؟؟🤔
💠 ہو سکتا ہے کہ یہ کام انسان کے حق میں بہتر نہ ہو۔
💠 یہ وقت ابھی اس کام کے لیے بہتر نہ ہو مناسب نہ ہو بہترین نہ ہو۔🕘
💠یہ بھی ہو سکتا ہے کہ تدبیر ہی کام کے الٹ ہو۔
💠 اللّٰہ نے انسان کو اس سے زیادہ اچھے کام کیلئے چن لیا ہو وغیرہ وغیرہ۔
🔔دعائیں مقدر کو خوبصورت سے خوبصورت ترین بنا سکتی ہیں۔اپنے اور دوسروں کیلئے دل سے دعائیں کیجئے
دنیا و آخرت کی دعاؤں ک طلبگار
https://whatsapp.com/channel/0029Va8xQjZ4SpkACNjfss0o