
ندائے حق۔ ( اردو, ہندی )
May 26, 2025 at 12:11 PM
لکھنؤ: 14 سالہ لڑکے نے پیسے نہ دینے پر دادی کو قتل کر دیا
لکھنؤ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک 14 سالہ لڑکے نے محض 2600 روپے نہ ملنے پر اپنی 70 سالہ دادی کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق، لڑکے نے اپنی دادی سے 2600 روپے مانگے تھے، اور انکار پر وہ طیش میں آ گیا۔ غصے میں آ کر اُس نے دادی کا گلا گھونٹ دیا۔
حیران کن طور پر، واردات کے بعد ملزم لڑکا رات بھر دادی کی لاش کے ساتھ سویا تاکہ کسی کو شک نہ ہو۔ بعد ازاں پولیس نے شک کی بنیاد پر تفتیش کی تو لڑکے نے اعترافِ جرم کر لیا۔
