ندائے حق۔ ( اردو, ہندی )
ندائے حق۔ ( اردو, ہندی )
June 20, 2025 at 10:21 AM
مہاراشٹرا کے چھترپتی سمبھا جی نگر میں 93 سالہ بزرگ کسان، سفید دھوتی کرتا پہنے اور سر پر گاندھی ٹوپی سجائے، اپنی بیوی کے لیے منگل سوتر خریدنے دکان پر پہنچے۔ ان کی سادہ سی شکل و صورت دیکھ کر دکان میں موجود سبھی لوگوں کو لگا کہ شاید وہ کچھ مدد مانگنے آئے ہیں، لیکن جیسے ہی بزرگ نے کہا کہ وہ اپنی بیوی کے لیے منگل سوتر خریدنا چاہتے ہیں، پورا ماحول جذباتی ہو گیا۔ بزرگ نے کہا: "میرے پاس صرف 1120 روپے ہیں، انہی میں مجھے کوئی منگل سوتر دے دیجیے۔" اس عمر میں شوہر اور بیوی کی محبت دیکھ کر دکاندار کا دل پگھل گیا۔ اُس نے بزرگ سے صرف 20 روپے لیے اور ایک خوبصورت منگل سوتر تحفے کے طور پر دیتے ہوئے کہا: "میرے پاس سب کچھ ہے، بس آپ کی دعائیں چاہیے۔"
Image from ندائے حق۔ ( اردو, ہندی ): مہاراشٹرا کے چھترپتی سمبھا جی نگر میں 93 سالہ بزرگ کسان، سفید دھوتی کر...
❤️ 2

Comments