
𝙐𝙍𝘿𝙐 𝙒𝘼𝙇𝘼 𝙋𝙊𝙀𝙏𝙍𝙔
May 24, 2025 at 06:26 AM
Follow the 𝙐𝙍𝘿𝙐 𝙒𝘼𝙇𝘼 𝙋𝙊𝙀𝙏𝙍𝙔 channel on WhatsApp: https://whatsapp.com/channel/0029VaDvsFm3bbV0NNCfrT18
✍🏻
💥 *مائیں غور سے سمجھ لیں* 💥
🔹 وہ ماں جو مرچ مصالحے والے کھانے پکانے کی عادی *ہو،اُس کے بچے بڑے ہو کر مرچ مصالحہ پسند کریں گے۔*
🔹 اور وہ ماں جو کم نمک والے کھانے پکاتی ہو،
*اُس کے بچے کم نمک والے کھانے پسند کریں گے۔*
🔹 *اور وہ ماں جو دوسروں کی* *برائی کرتی ہو، اپنے شوہر، سسرال یا پڑوسیوں کی غیبت* *کرتی ہو؛*
*اُس کے بچے غیبت کو معمول سمجھیں گے۔*
🔸 *اور وہ ماں جو اپنے بچوں کوے محبت اور شفقت سے بھر دیتی ہو،اُس کے بچے جذباتی طور پر مستحکم ہوں گے۔*
🔹 اور وہ ماں جو بچوں کے سامنے چوری کرتی ہو،
*اُس کے بچے بڑے ہو کر چوری کو جائز سمجھیں گے۔*
🔸 اور وہ ماں جسے کچھ بھی پسند نہ آئے اور ہر چیز پر تنقید کرے،
اُس کے بچے ماں کو خوش کرنے کی کوشش ترک کر دیں گے۔
🔹 اور وہ ماں جو بچوں کے سامنے جھوٹ بولتی ہو،
*اُس کے بچے بڑے ہو کر جھوٹ کو جائز سمجھیں گے۔*
🔸 اور وہ ماں جو بچوں کے سامنے باپ سے جھگڑا کرتی ہو، اور سب کے سامنے جھگڑا کرتی ہو، *اُس کے بچے اعتماد سے محروم اور کمزور شخصیت کے حامل بنیں* *گے* ۔
🔹 *اور وہ ماں جو نماز کے وقت ہاتھ کا کام چھوڑ دیتی ہے،اُس کے بچے نماز کی اہمیت کو سمجھیں گے۔*
🔸 اور وہ ماں جس کی زبان شیریں ہو،اُس کے بچے بڑے ہو کر اُس سے محبت کریں گے اور اُس کی رضا حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔
🔹 *اور وہ ماں جو اللہ کا خوف رکھتی ہے، کسی کی غیبت نہیں* *کرتی، کسی کا مذاق نہیں اُڑاتی* ،
*اُس کے بچے اُسی جیسی نیک سیرت کے حامل ہوں گے۔*
🔹 سادہ لفظوں میں: *بچوں کی تربیت سے پہلے اپنی ذات کی تربیت ضروری ہے۔*
*یہ الفاظ غور و فکر کے قابل ہیں ہر وہ شخص جس پر یہ باتیں صادق آتی ہوں، وہ اپنی بری عادات کو بدلنے کی کوشش کرے عورت اپنے بچوں کی نگہبان ہے اور اپنی رعیت کے بارے میں جواب دہ ہے۔*
*انہیں خوب اچھی طرح سمجھیں۔۔۔*
➖♻️➖
▪️ *بچوں کی تربیت کیلئے اس پیغام کو اپنے پیاروں، اور مقامی گروپس میں شئیر ضرور کریں تاکہ اللہ کسی کی زندگی کو آپ کے ذریعے بدل دے*