𝙐𝙍𝘿𝙐 𝙒𝘼𝙇𝘼 𝙋𝙊𝙀𝙏𝙍𝙔
𝙐𝙍𝘿𝙐 𝙒𝘼𝙇𝘼 𝙋𝙊𝙀𝙏𝙍𝙔
May 24, 2025 at 06:29 AM
Follow the 𝙐𝙍𝘿𝙐 𝙒𝘼𝙇𝘼 𝙋𝙊𝙀𝙏𝙍𝙔 channel on WhatsApp: https://whatsapp.com/channel/0029VaDvsFm3bbV0NNCfrT18 ✍🏻 📌غصے کی حالت اور ہم غصہ ایک بالکل فطری عمل ہے ہر انسان کو غصہ آتا ہے۔فرق صرف یہ ہے کہ کوئی انسان اس سانپ یعنی غصے کو پٹاری میں بند کرنا جانتا ہے اور کوئی انسان اس سانپ کے زہر کا شکار ہو جاتا ہے۔ 💭ماہرین نفسیات کی تحقیق اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ انسان کے دماغ میں موجود غصے کے ہارمونز یعنی اگر ہم عام الفاظ میں سمجھنا چاہیں تو( ایک ایسی بھٹی جو انسان کے اندر غصے کی آگ کو بھڑکاتی ہے) اس کا دورانیہ صرف 10 سے 12 منٹ ہے۔ 💠انسانی اختیار آج سے تقریباً دو ہزار سال پہلے ارسطو نے اس بات کی تحقیق کی تھی اور یہ ثابت کیا تھا کہ انسان خود اپنے غصے پر قابو پا سکتا ہے۔ 🛑غصے سے ہونے والے جسمانی نقصانات : 🎲غصے میں ہماری شریانیں سکڑ جاتی ہیں۔ 🎲ہم دل کے دورہ (ہارٹ اٹیک)کا شکار ہو سکتے ہیں۔ بالخصوص جوان انسان۔ 🎲ہماری قوتِ مدافعت بھی اس سے متاثر ہوتی ہے۔ 🎲ہماری سوچنے سمجھنے کی صلاحیت جو کہ اللّٰہ تعالی نے ہمیں عطا کی ہے اس میں بھی کمی آتی ہے۔ ✨غصہ اور اسلامی نظریات 👈اسلام میں غصے کو حرام قرار دیا گیا ہے۔ 👈غصے میں خود پر قابو رکھنے والے کو حقیقی پہلوان کہا گیا ہے۔ 👈حضرت حسن بصری رحمۃ اللّٰہ علیہ فرماتے ہیں کہ اے انسان غصے میں تو خوب اچھلتا ہے کہیں اب کی اچھال تجھے دوزخ میں نہ ڈال دے۔ 👈جب انسان غصے میں ہوتا ہے تو شیطان غصے کی آگ پر مسلسل تیل ڈالتا رہتا ہے۔اسکا مطلب یہ ہوا کہ انسان اپنے دشمن شیطان کے ہاتھوں کھلونا بن جاتے ہیں۔ 🔔غصے میں خود پر قابو کرنے کی تدابیر 🌼جب انسان غصے میں ہو تو اسے فورا وضو کرنا چاہیے۔ اس سے غصہ کم ہو جاتا ہے۔ 🌼اعوذ باللّٰہ من الشیطان الرجیم پڑھنا چاہیے اس سے شیطان کے وار سے محفوظ رہتا ہے۔ 🌼پانی پینا چاہیے اس سے انسان کا دماغ پرسکون ہوتا ہے 🌼کھلی فضا میں چہل قدمی کرنا بھی اس سے کو کم کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوتا ہے غصہ آپ کی صحت آپ کی زندگی اور آپ کی آخرت تینوں کو برباد کرنے کرنے کی وجہ بن سکتا ہے۔اس زہر سے بچئے اپنی اور اپنے ارد گرد کے لوگوں کی زندگی کو محفوظ بنائیے۔ 🤲 اللّٰہ تمام امت مسلمہ کو ہمیشہ اپنی رحمت کے سائے میں رکھے۔ دنیا اور آخرت کی دعاؤں ک طلبگار

Comments