𝙐𝙍𝘿𝙐 𝙒𝘼𝙇𝘼 𝙋𝙊𝙀𝙏𝙍𝙔
𝙐𝙍𝘿𝙐 𝙒𝘼𝙇𝘼 𝙋𝙊𝙀𝙏𝙍𝙔
May 24, 2025 at 06:30 AM
Follow the 𝙐𝙍𝘿𝙐 𝙒𝘼𝙇𝘼 𝙋𝙊𝙀𝙏𝙍𝙔 channel on WhatsApp: https://whatsapp.com/channel/0029VaDvsFm3bbV0NNCfrT18 ✍🏻 لمحات میں برسوں سے مہینوں سے لڑیں گے ہم جب بھی لڑے یار قرینوں سے لڑیں گے تاریخ کے ماتھے پہ ہے لکھا ہوا دیکھو بیمار بدن شہ کے خزینوں سے لڑیں گے سرمایے سے بارود خریدے گا مقابل مزدور تو محنت کے پسینوں سے لڑیں گے مت پھیر مشینوں سے مرے شہر کا پانی جذبات جو بپھرے تو مشینوں سے لڑیں گے یہ جبر کا یہ جہل کا یہ زر کا تسلط تم دیکھنا اک وقت میں تینوں سے لڑیں گے اب جس کو برا لگتا ہے لگتا رہے صاحب ہم دیش کے بدذات کمینوں سے لڑیں گے عشروں کے تدبر نے یہی حکم دیا ہے اب خاک نشیں تخت نشینوں سے لڑیں گے

Comments