
Key To Success 🌍
June 17, 2025 at 11:52 AM
> BBC Report
جمعے کے روز جب اسرائیل نے ایران پر حملے شروع کیے تو نتن یاہو کے مطابق اس کا مقصد ایران سے اسرائیل کی سلامتی کو لاحق خطرات کا سدِباب اور ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنا تھا۔
تاہم اب زیادہ بات ایران کی حکومت کی تبدیلی کے بارے میں ہو رہی ہے۔ ایسی اطلاعات تھیں کہ اسرائیل ایران کے ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کو قتل کر سکتا تھا لیکن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انھیں ایسا کرنے سے روک دیا۔
لیکن میرے خیال ایران میں رجیم چینج کی تجویز ابھی بھی میز پر ہے۔ ایران میں بہت سے مسائل ہیں۔ وہاں ایک جابرانہ حکومت قائم ہے اور ملک میں بہت سے ایسے لوگ ہیں جو چاہتے ہیں کہ یہ قیادت چلی جائے۔
اور ایسے اشارے ملتے ہیں کہ شاید حکمت عملی یہ ہے کہ اس راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کر دیا جائے تاکہ عوام خود اٹھ کر ایرانی حکومت کا تختہ الٹ دیں۔

😢
❤️
👍
🇮🇷
❌
🖐
😂
😡
😮
😳
54