myquranpak
myquranpak
June 16, 2025 at 07:08 AM
⚠️ `دوغلا پن چھوڑ دو، ورنہ جہنم تیار ہے!` ⚠️ آج سوشل میڈیا پر کچھ دوغلے لوگوں نے دین کو مذاق بنا رکھا ہے۔ ایک طرف نعتیں، قرآن کی آیات، احادیث اور اسلامی پیغامات… اور دوسری طرف گانے، فحش شاعری، عورتوں کی بے پردہ تصاویر، میمز، اور دنیاوی خرافات۔ ❌ یہ دین نہیں، یہ کھلا مذاق ہے اللہ کے ساتھ! 📖 *قرآن فرماتا ہے:* > "پھر کیا تم کتاب (اللہ) کے کچھ حصے پر ایمان رکھتے ہو اور کچھ کا انکار کرتے ہو؟ پھر تم میں سے جو ایسا کرے اُس کی سزا دنیا کی زندگی میں رسوائی کے سوا کچھ نہیں، اور قیامت کے دن وہ سخت ترین عذاب کی طرف لوٹائے جائیں گے، اور اللہ تمہارے اعمال سے بے خبر نہیں۔" 📖 [سورۃ البقرہ 2:85] 📖 *اور فرمایا:* > "اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اللہ کے نازل کردہ حکم کی طرف آؤ، تو وہ منافق منہ موڑ لیتے ہیں۔" (النساء 61) 🕯️ *رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:* > "قیامت کے دن سب سے بدترین لوگ وہ ہوں گے جو دو چہروں والے ہوں گے، ایک چہرہ لے کر ایک قوم کے پاس جاتے ہیں اور دوسرا چہرہ لے کر دوسری قوم کے پاس۔" (صحیح بخاری: 7179) 🧨 *یہ دوغلا پن سراسر نفاق ہے!* اور نفاق کا انجام قرآن نے یوں بیان کیا: > "بیشک منافق جہنم کے سب سے نچلے طبقے میں ہوں گے۔" (النساء 145) 📢 *اے نعتوں کے ساتھ گانے لگانے والو!* یا اللہ کے بن جاؤ، یا کھل کر شیطان کے۔ دونوں کو ساتھ لے کر نہ دنیا بچتی ہے نہ آخرت! 🩸 یہ دین ہے کوئی مذاق نہیں۔ اپنے چینلز، گروپس اور پیجز کو پاک کرو۔ اگر دین کو دکھاوے، ریچ، یا فالورز کے لیے استعمال کرو گے، تو کل تمہارے ہاتھ اور زبان گواہی دیں گے تمہارے خلاف۔ *سوچیے گا ضرور* اللہ تعالیٰ سے جڑنے کا سفر ❤️ اگر اپ کو ہماری پوسٹ اچھی لگی تو اپ نے دوستوں کے ساتھ شیئر ضرور کیجئے گا👇🏻
Image from myquranpak: ⚠️ `دوغلا پن چھوڑ دو، ورنہ جہنم تیار ہے!` ⚠️  آج سوشل میڈیا پر کچھ دوغ...
👍 ❤️ 4

Comments