Muhammad Saad Arslan Sadiq
Muhammad Saad Arslan Sadiq
June 19, 2025 at 04:00 AM
*سات مسنون اذکار اور ان کے فضائل* *1️⃣ لا إله إلا الله* فضیلت: نبی کریم ﷺ نے فرمایا:افضلُ الذِّكرِ لا إلهَ إلَّا اللَّهُ" *سب سے افضل ذکر ’لا إلهَ إلَّا اللَّهُ‘ ہے*۔" 📘 (سنن ترمذی: 3383) *2️⃣ سبحان الله وبحمده* فضیلت: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: مَن قالَ: سُبْحانَ اللَّهِ وبِحَمْدِهِ في يَومٍ مِائَةَ مَرَّةٍ حُطَّتْ خَطاياهُ وإنْ كانَتْ مِثْلَ زَبَدِ البَحْرِ" "*جو شخص روزانہ سو بار ’سبحان الله وبحمده‘ کہے، اس کے گناہ بخش دیے جاتے ہیں، اگرچہ وہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہوں*۔" 📘 (صحیح بخاری: 6405) *3️⃣ أستغفرُ الله الذي لا إله إلا هو الحيّ القيوم وأتوبُ إليه* فضیلت نبی ﷺ نے فرمایا: *جو بندہ ’أستغفر الله الذي لا إله إلا هو الحيّ القيوم وأتوب إليه‘ پڑھے تو اللہ تعالیٰ اس کے تمام گناہ معاف فرما دیتا ہے، چاہے وہ میدانِ جنگ سے بھاگنے والا ہی کیوں نہ ہو* 📘 (سنن ابی داؤد: 1517، حسن) *4️⃣ لا حول ولا قوة إلا بالله* فضیلت: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: أكثروا من قولِ لا حولَ ولا قوَّةَ إلَّا باللَّهِ، فإنَّها من كنوزِ الجنَّةِ" "*کثرت سے ’لا حول ولا قوة إلا بالله‘ کہا کرو، یہ جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے*۔" 📘 (مسند احمد: 5/259، صحیح) *5️⃣ اللهم صل على محمد وعلى آل محمد وبارك وسلم* فضیلت: نبی کریم ﷺ نے فرمایا: مَن صلّى عليّ صلاةً واحدةً، صلّى اللهُ عليه بها عشرًا" "*جو شخص مجھ پر ایک بار درود بھیجے، اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے*۔" 📘 (صحیح مسلم: 408) *6️⃣ سبحان الله، والحمد لله، ولا إله إلا الله، والله أكبر* فضیلت: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: أحبُّ الكلامِ إلى اللهِ: سبحانَ اللهِ، والحمدُ للهِ، ولا إلهَ إلا اللهُ، واللهُ أكبرُ" "*اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ پسندیدہ کلمات یہی ہیں*۔" 📘 (صحیح مسلم: 2137) *7️⃣ لا إله إلا الله وحده لا شريك له، له الملك وله الحمد، وهو على كل شيء قدير* فضیلت: نبی ﷺ نے فرمایا: *جو شخص دن میں سو بار یہ کلمہ پڑھے تو اس کے لیے دس غلام آزاد کرنے کا ثواب ہے، سو نیکیاں اس کے نامہ اعمال میں لکھی جاتی ہیں، سو گناہ مٹا دیے جاتے ہیں اور یہ کلمہ اس دن شام تک اس کے لیے شیطان سے حفاظت ہے* 📘 (صحیح بخاری: 3293، صحیح مسلم: 2691) 📌 تعداد کے درجات: 1. ✅ اعلیٰ درجہ: صبح و شام 500 مرتبہ 2. ✅ درمیانہ درجہ: صبح و شام 300 مرتبہ 3. ✅ ادنیٰ درجہ: صبح و شام 100 مرتبہ 4..✅ اخری درجہ صبح شام 50 مرتبہ
❤️ 👍 🤲 🙏 😂 🤍 🫀 🇵🇸 568

Comments