
Breaking NEWS
June 20, 2025 at 09:13 AM
*سوشل میڈیا پریس کلب صوابی کی کابینہ کا باضابطہ اعلان ،،،،*
*قاری زاھدحسین صدر جبکہ منظور خان جنرل سیکرٹری منتخب*
سینئر صحافی ڈاکٹر امجد علی صاحب کے زیر صدارت انتخابی اجلاس میں متفقہ طور پر روزنامہ قائد پشاور کے بیورو چیف قاری زاھد حسین زاھد (ایم ڈی زاھد نیوز میڈیا گروپ) کو صدر جبکہ (ٹوپی پریس نیوز کے ایم ڈی) منظور خان کو جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا۔ جبکہ نائب صدر ظاہر شاہ اعوان (روزنامہ پاکستان)، جوائنٹ سیکرٹری گل راج خان (ایم ڈی ٹوپی اپڈیٹ) جبکہ انعام اللہ (ایم ڈی ٹوپی ڈیجیٹل نیوز) کو آفس سیکرٹری مقرر کر دیاگیا ھے۔ اس موقع پر نو منتخب صدر قاری زاھد حسین زاھد کا کہنا تھا علاقے کے مسائل کو اجاگر کرنے، مثبت صحافت کو فروغ دینے اور سوشل میڈیا کے ذریعے عوامی آواز اعلیٰ حکام تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔
عوام اپنے علاقے کے مسائل، خبریں یا اہم واقعات کی اطلاع سوشل میڈیا پریس کلب کو دیں۔ تاکہ اُنہیں بروقت رپورٹ کیا جا سکے۔
📞 رابطہ نمبر: صدر 03139504542
https://www.facebook.com/share/p/16gvR5sr7p/?mibextid=qi2Omg