راہ دین _ Raah E Deen
June 21, 2025 at 07:10 AM
اے اہلِ غـــــــــزہ. اے وہ لوگو جو صبر سے عظمت بناتے ہو، درد سے طاقت پیدا کرتے ہو، اور محاصرے کو عزّت میں بدل دیتے ہو، ہم جانتے ہیں کہ الفاظ کافی نہیں، نہ ہی تمہارے زخموں پر مرہم رکھ سکتے ہیں، لیکن الفاظ دل سے، اور سچی دُعاؤں کے ساتھ ہیں۔ ہمارے دل تمہارے ساتھ ہیں، ہماری آنکھیں تمہارے لیے دعا کرتے کرتے نیند سے خالی ہیں، اللّٰه تمہارے دلوں کو مضبوطی دے، تمہارے قدموں کو ثبات بخشے، تمہارے زخموں کو بھر دے، اور تمہاری شان بلند کرے۔ تم اس امت کی دھڑکن ہو، اور اس کی عزت کا وہ چراغ جو اندھیروں میں بھی جلتا رہتا ہے. أَلَا أنّ نَصرَ اللّٰهِ قرِیب.💯
Image from راہ دین _ Raah E Deen: اے اہلِ غـــــــــزہ. اے وہ لوگو جو صبر سے عظمت بناتے ہو، درد سے طاقت ...
❤️ 👍 😢 110

Comments