راہ دین _ Raah E Deen
June 21, 2025 at 09:43 AM
آج 21 جون ہے، یعنی سال کا طویل ترین دن۔ یہ وہ دن ہے جب سورج سب سے زیادہ دیر تک آسمان میں رہتا ہے اور زمین کے شمالی نصف کرے میں دن کا دورانیہ اپنے عروج پر ہوتا ہے۔ آج سورج تقریباً 13 گھنٹے 31 منٹ تک روشن رہے گا، جو پورے سال میں کسی بھی دن کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔
اسی مناسبت سے، آج کی رات سال کی سب سے مختصر رات ہوگی، جس کا دورانیہ صرف 10 گھنٹے 29 منٹ ہوگا۔ یہ قدرت کا وہ حسین توازن ہے جو ہر سال مخصوص دنوں میں ظاہر ہوتا ہے، اور اسے “گرمیوں کا انقلاب” یعنی Summer Solstice کہا جاتا ہے۔
یہ دن نہ صرف سورج کی روشنی کے طویل ترین قیام کا مظہر ہے بلکہ موسم گرما کی شدت اور حرارت بھی اپنے عروج پر پہنچتی ہے۔ قدرت کے اس نظام کو سمجھنا اور اس کی خوبصورتی کا ادراک کرنا ہمیں اپنے خالق کی عظمت کی طرف متوجہ کرتا ہے۔
یقیناً آج کا دن سورج کی روشنی سے بھرپور، اور رات نہایت مختصر ہوگی۔
*القلم📚*

❤️
👍
😮
🙏
😢
51