
خدام نیوز آفیشل (Khuddam News Official)
June 15, 2025 at 09:51 AM
شانِ حضرتِ عُثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ ؛
نتیجہء فکر۔
(سیّد سلمان گیلانی)
کیوں تجھے بد بخت و بد فطرت! نظر آتی نہیں
حضرت عثمان کی عظمت نظر آتی نہیں
دل میں ” ذُوالنّورین “ کی زینت نظر آتی نہیں؟
کور چشمو! نُور کی کثرت نظر آتی نہیں
کیا تُو اندھا ہے تجھے قرآن کی آیات میں
”جامع القران“ کی رفعت نظر آتی نہیں
اللہ اللہ! جس سے کرتے تھے فرشتے بھی حیا
بے حیا ہیں جن کو یہ عفّت نظر آتی نہیں
”دست عثماں دست پیغمبر“ ہے کس کا قول ہے
کیوں تجھے رضوان کی بیعت نظر آتی نہیں
”حیدر و عثماں“ بہم ہم زلف تھے تو کیوں بھلا
ان کی آپس میں تجھے قربت نظر آتی نہیں
دی رَقَم از راہِ اُلفت ، فاطمہ کے مہر کی
احمقوں کو بھائی کی اُلفت نظر آتی نہیں
سر اُڑا دیں باغیوں کا کس قدر بے چین ہیں
کیا تجھے حیدر کی یہ غیرت نظر آتی نہیں
کیوں نہ دی اس کی اجازت حضرت عثمان نے
سطح بیں ہیں جن کو یہ حکمت نظر آتی نہیں
لے رہی ہے قاتلوں سے خود یہ قدرت انتقام
ان کی حالت دیکھ کیا قدرت نظر آتی نہیں
وہ سیہ بخت اہلِ سنّت کا اُڑاتے ہیں مذاق
جن کے اپنے چہرے پر سنت نظر آتی نہیں
ہر صحابی کو نبی کے جو نہ سمجھے جنتی
اس کی قسمت میں مجھے جنت نظر آتی نہیں
جس نے بھی گیلانی عثماں پر لگائیں تہمتیں
اس مؤرخ میں مجھے غیرت نظر آتی نہیں
❤️
👍
10