
خدام نیوز آفیشل (Khuddam News Official)
June 20, 2025 at 05:01 PM
فریڈم فلوٹیلا والے کون تھے ؟؟
اپنے بچوں کو اس مددگار کشتی کے بارے میں ضرور بتائیے ۔ اور ان لوگوں کو بھی جو ,, فریڈم فلوٹیلا ،، کا نام تو سن رہے ہیں ۔۔ کام نہیں جانتے ۔
فریڈم فلوٹیلا تین کشتیوں پر مشتمل ایک قافلہ جو یکم جون کو اٹلی کی بندرگاہ سے غزہ کے بچوں کی مدد کے لیے نکلا ۔ یہ ایک پرامن مشن تھا جس کی منزل غزہ تھی ، اسے آٹھ جون کو غزہ پہنچنا تھا ۔ ان کے ساتھ ایک چھوٹا کارگو جہاز بھی تھا جس میں صرف ادویات، خوراک، صاف پانی، سولر سسٹمز اور کچھ بنیادی ضرورت کا سامان غزہ لے جایا جا رہا تھا۔ یہ ایک علامتی امداد اور تسلی تھی ۔۔ چند ملکوں کے بہادر لوگ اس میں سوار تھے ، جن میں ڈاکٹرز بھی تھے ، سوشل ورکرز بھی اور چند طلبا بھی ۔۔۔ اان پر وہ لوگ سوار تھے جو نہ فلسطینی تھے، نہ عرب۔۔۔ وہ مختلف ملکوں، رنگوں اور مذاہب سے تعلق رکھتے تھے، مگر ان سب کے دل غزہ کے لیے دھڑک رہے تھے ۔
ان کی نظر غزہ پر تھی ، جہاں زندگی سسک رہی ہے ۔۔ یہ فریڈم فلوٹیلا ان سب کے لیے تھا ۔کوئی نعرہ نہیں تھا، کوئی ہتھیار نہیں… صرف امن کا کارواں تھا۔۔۔ اور فلسطین کا جھنڈا !
لیکن جیسے ہی 9 جون کو یہ قافلہ سمندری غزہ کے قریب پہنچا ، اسرائیلی نیوی نے اسے گھیر لیا ، اسلحے کے زور پر روک لیا ، نہتے لوگوں پر حملہ کیا۔ ڈرون پھینکے ، آنسو گیس ، شیل ، تشدد ۔۔۔ کارکنوں کو گرفتار کر لیا ، ان سارا سامان ضبط کر لیا گیا اور قافلے کو اسرائیلی بندرگاہ پر منتقل کر دیا ۔ وہ انسان جو انسانیت بانٹنے آئے تھے، قید کر لیے گئے۔ کچھ زخمی ہوئے، کچھ لاپتا، کچھ اب تک واپس نہیں آئے۔
یہ کشتیاں آج غزہ تو نہ پہنچ سکیں، مگر دنیا کے ضمیر تک ضرور پہنچ گئی ہیں۔یہ سفر بظاہر روک لیا گیا ، مگر رکا نہیں… یہ بارہ بہادر افراد دنیا کے دو ارب مسلمانوں کو بہت کچھ سوچنے پر مجبور کر گئے۔۔
اس واقعے نے دنیا بھر میں ہیومین رائٹس کے علمبرداروں کو ہلا کر رکھ دیا۔ اور ادھر ۔۔۔ ۔ غزہ کے بچے ۔۔۔ جو اس سمندری جہاز کی آمد کے منتظر تھے ۔۔۔ اب پتا نہیں کب تک منتظر رہیں گے ۔۔
مگر فریڈم فلوٹیلا کا یہ سفر ختم نہیں ہوا… جہاز تو روک لیا گیا ۔۔ مگر آواز نہ روکی گئی ۔۔۔ یہ آواز اب دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑ رہی ہے۔ بہادروں کے قصے ۔۔۔ ختم نہیں ہوتے رقم ہو جاتے ہیں ۔۔۔ فریڈم فلوٹیلا قصہ نہیں ، تاریخ بن گیا۔ اور دولت و طاقت کے نشے سے لدے بےحس اسلامی ملکوں کا سر بھی شرم سے جھکا گیا ۔۔۔۔

❤️
😢
🫀
5