Balochistan Point News📡
Balochistan Point News📡
June 20, 2025 at 06:35 PM
⬛ *شیخ خلیفہ بن زاید نرسنگ کالج کی طالبات مشکلات کا شکار!* ▪ گزشتہ ایک ماہ سے *نرسنگ ہوسٹل میں بجلی غائب ہے*، لیکن تاحال کسی نے مرمت کی زحمت نہیں کی۔ *پیر سے امتحانات کا آغاز ہونے والا ہے*، اور طالبات سخت ذہنی دباؤ اور پریشانی کا شکار ہیں۔ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے نہ صرف تیاری متاثر ہو رہی ہے بلکہ روزمرہ کا معمول بھی درہم برہم ہو چکا ہے۔ ▪ جب طالبات نے پرنسپل سے شکایت کی تو انہیں یہ کہہ کر نظرانداز کر دیا گیا کہ *"ڈے اسکالر بن جاؤ"۔* جبکہ زیادہ تر طالبات دور دراز علاقوں سے تعلق رکھتی ہیں اور ان کے لیے ڈے اسکالر بننا ممکن نہیں۔ ▪ قابلِ افسوس بات یہ ہے کہ *اطراف کی کالونیوں اور ہسپتال میں بجلی موجود ہے، صرف نرسنگ ہوسٹل کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔* ▪ *اعلیٰ حکام اور متعلقہ اداروں سے اپیل ہے کہ فوری نوٹس لیں اور طالبات کی سہولت کے لیے بجلی کا مسئلہ حل کریں۔ تعلیم کے حق میں یہ رکاوٹ کسی صورت قابل قبول نہیں۔ ورنہ ہم مجبور ہوکر روڈ پر نکل جائینگے اور جو نقصان ہوگا اس کی تمام زمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی*
Image from Balochistan Point News📡: ⬛ *شیخ خلیفہ بن زاید نرسنگ کالج کی طالبات مشکلات کا شکار!*  ▪ گزشتہ ای...
😢 ❤️ 3

Comments