
Balochistan Point News📡
June 20, 2025 at 07:12 PM
*مستونگ:*
آج رات فائرنگ کا افسوسناک واقعہ، جب ایک نامعلوم شخص کی ہوائی فائرنگ سے گولی زبیر احمد کے گھر کے صحن میں آ گری۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، مگر یہ واقعہ گھر کے افراد کے لیے شدید خوف اور خطرے کا باعث بنا۔
یاد رکھیں! ہوائی فائرنگ کوئی تفریح نہیں، یہ ایک خطرناک عمل ہے جو قیمتی جانوں کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔
حکومت اور انتظامیہ سے اپیل ہے کہ اس واقعے کا فوری نوٹس لے اور ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
ایسے واقعات نہ صرف شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں بلکہ امن و امان کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں۔
آئیں ہم سب ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور اپنے اردگرد کے ماحول کو محفوظ اور پرامن بنانے میں کردار ادا کریں۔

👍
😢
❤️
🙏
8