Balochistan Point News📡
Balochistan Point News📡
June 21, 2025 at 04:00 AM
*نوشکی* *نوشکی / نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے حاجی کریم شاہ محمدحسنی جانبحق* نوشکی کے علاقے غریب آباد میں فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں ایک شہری جاں بحق ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق حاجی کریم شاہ ولد نور محمد، قوم محمد حسنی، عمر تقریباً 55 تا 60 سال، آج صبح تقریباً 5 بجے نماز کے لیے گھر سے مسجد جا رہے تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اُن پر فائرنگ کردی۔ ذرائع کے مطابق حملہ آور جدید خودکار ہتھیار (9 ایم ایم پستول) سے لیس تھے۔ مقتول کو پانچ گولیاں لگیں، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ابتدائی طور پر قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔ مزید تفتیشں نوشکی پولیس کررہی ہے ۔
Image from Balochistan Point News📡: *نوشکی*  *نوشکی / نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے حاجی کریم شاہ محمدحس...
😢 😭 😮 12

Comments