Balochistan Point News📡
Balochistan Point News📡
June 21, 2025 at 12:08 PM
‏*ہزاروں لیٹر تیل لیجانے والے بیک مافیاز سرعام ایف سی چوکیوں سے دن بھر گزرتے ہیں وہاں ایف سی کاروائی کرنے سے قاصر رہتے ہیں دو تین ہزار لیٹرز لیجانے والے غریب بے روزگار نوجوانوں پر بجا تشدد اور انکے گاڑیاں پکڑ دھکڑ کرکے انھیں خود سوزی کرنے پر زبردستی مجبور کیا جارہا ہے جو ایک تشویشناک امر ہے* *کھڈکوچہ میں زامیاد ڈرائیور محمد علی کو زبردستی خود سوزی پر مجبور کرنا غیر انسانی عمل ہے* *مستونگ/////آل بلوچستان بے روزگار یونین کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ مذمتی بیان میں ایف سی کی جانب سے چھوٹی تیل بردار گاڑیوں کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ ایف سی کی جانب سے بلا جواز اور غیر قانونی طور پر تیل بردار چھوٹی گاڑیوں کے پکڑ دھکڑ کرکے غریب عوام کے منہ سے نوالہ چھینا جا رہا ہے، بے روزگار نوجوانوں جن کا روزگار کا دار و مدار صرف ان ہی گاڑیوں پر ہے۔ترجمان کے مطابق آج کھڈکوچہ کے علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایف سی اہلکاروں نے ایک تیل بردار زامیاد گاڑی کو زبردستی روکنے اور پکڑنے کی کوشش کی۔ اس دوران ڈرائیور، علی محمد ولد تاج محمد، شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہو کر اپنی گاڑی اور خود پر پیٹرول چھڑک کر خود سوزی کی کوشش پر مجبور ہو گیا۔ یہ واقعہ نہ صرف ایک المیہ ہے بلکہ سیکورٹی اہلکاروں کی جبر کی ایک خطرناک مثال بھی ہے۔ محمد علی ولد تاج محمد نے اپنی زاتی زمینیں بیچ کر قسطوں میں زامیاد گاڑی خریدی تھی تاکہ باعزت طریقے سے اپنے بچوں کا پیٹ پال سکے۔ ترجمان نےکہا بلوچستان میں کاروبار کرنے کیلئے کوئی اور ذریعہ نہیں زراعت کی شعبہ زبوں حالی کا شکار ہے بلوچستان میں صرف اور صرف تیل ترسیل کی کاروبار ہے جس سے لاکھوں افراد منسلک ہے اگر یہ کاروبار پر قدغن لگایا جائے گا تو بلوچستان میں بدامنی اور معاشی بحران جنم لے گا ترجمان نے کہا کہ بے روزگار غریب نوجوان محمد علی نے جس پیٹرول کو گاڑی میں لوڈ کیا تھا، وہ بھی ادھار پر خریدا گیا تھا۔ ایسے حالات میں ایف سی کی جانب سے ان کے ساتھ روا رکھا گیا سلوک ناقابل قبول اور غیر انسانی ہے۔آل بلوچستان بے روزگار یونین حکومتِ بلوچستان، آئی جی ایف سی سےمطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کی فوری اور غیر جانب دار تحقیقات کی جائیں، ذمہ دار اہلکاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، اور متاثرہ ڈرائیور کو مکمل مالی و قانونی معاونت فراہم کی جائے۔اس کے ساتھ ساتھ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ بلوچستان میں بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے پائیدار منصوبے بنائے جائیں اور چھوٹے پیمانے پر کاروبار کرنے والوں کو تحفظ دیا جائے، نہ کہ انہیں ریاستی اداروں کے ظلم کا نشانہ بنایا جائے۔*
Image from Balochistan Point News📡: ‏*ہزاروں لیٹر تیل لیجانے والے بیک مافیاز سرعام ایف سی چوکیوں سے دن بھر...
😢 💯 😂 😔 13

Comments