
Balochistan Point News📡
June 21, 2025 at 01:49 PM
*پیڑول پمپ مافیاز کا چاندی فی لیٹر میں عوام سے 23 روپے لگا کر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں پمپ مافیاز سے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ضلعی انتظامیہ خواب خرگوش میں ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔۔۔۔۔۔*
*مستونگ*
*عوامی و سماجی حلقوں نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پیٹرول پمپ مافیاز خود ساختہ ریٹ نکال کر عوام کا بری طرح سے استحصال کر رہی ہے۔ ایرانی پیٹرول 217 روپے فی لیٹر کے حساب سے مستونگ میں اتارا جا رہا ہے، مگر عوام کو یہ پیٹرول 240 روپے فی لیٹر میں فروخت کیا جا رہا ہے، جو کہ سراسر ظلم، ناانصافی اور عوام دشمنی کے مترادف ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ھیکہ مہنگائی کے اس دور میں عوام پہلے ہی معاشی دباؤ کا شکار ہیں، اور ایسے میں پیٹرول جیسے بنیادی ضرورت کی اشیاء پر ناجائز منافع خوری عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ عوام نے ڈپٹی کمشنر مستونگ اسسٹنٹ کمشنر مستونگ اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ پیٹرول پمپ مافیاز کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور ایرانی پیٹرول کی قیمتوں کو کنٹرول میں لایا جائے تاکہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے۔۔۔۔عوام پیٹرول مافیاز کے اُس ظلم کے خلاف آواز بلند کریں گے جو عوام کے ساتھ روا رکھا جائے گا، اور اگر انتظامیہ نے اس مسئلے کو سنجیدگی سے نہ لیا تو عوامی احتجاج کا راستہ اختیار کیا جائے گا۔*
