Balochistan Point News📡
Balochistan Point News📡
June 21, 2025 at 04:50 PM
*آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے ممکنہ جانشین کیلئے 3 نام تجویز کردیے، امریکی اخبار کا دعویٰ* امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے اپنے ممکنہ جانشین کے بارے میں فیصلہ کرلیا ہے۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہےکہ ایرانی سپریم لیڈر نے اپنے ممکنہ جانشین کے لیے 3 علما کے نام تجویز کیے ہیں۔ امریکی اخبار کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے یہ 'غیر معمولی اقدام' اسرائیلی حملوں میں شدت کے پیش نظرکیا ہے۔ اخبار کے مطابق ایرانی سپریم لیڈرکو خدشہ ہےکہ اسرائیل یا امریکا ان کو قتل کرنےکی کوشش کرسکتے ہیں۔ نیویاریک ٹائمز کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہےکہ آیت اللہ خامنہ ای کی جانب سے اپنے جانشین کے لیے جن 3 علما کے نام تجویز کیےگئے ہیں۔ ان میں ان کے بیٹے مجتبیٰ کا نام شامل نہیں جو کہ ایک عالم دین ہیں اور پاسدران انقلاب کے قریب سمجھے جاتے ہیں۔ ، انہیں آیت اللہ خامنہ کا ممکنہ جانشین سمجھا جاتا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو بھی جانشینی کے لیے ممکنہ امیدوار سمجھا جاتا تھا۔ تاہم وہ 2024 میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔
Image from Balochistan Point News📡: *آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے ممکنہ جانشین کیلئے 3 نام تجویز کردیے، امری...
😢 ❤️ 👍 4

Comments