Balochistan Point News📡
Balochistan Point News📡
June 21, 2025 at 05:16 PM
*مستونگ* *جرائم کی بڑھتی لہر تھمنے کا نام نہیں لے رہی* *مستونگ شہر میں جرائم پیشہ عناصر کی دیدہ دلیری میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ آج رات عصمت اللہ شاہوانی کو واپڈا گریڈ اسٹیشن کے قریب نقاب پوش مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل سے محروم کردیا۔ ڈاکوؤں نے جدید اسلحے کی نوک پر انہیں نہ صرف قیمتی موٹر سائیکل سے محروم کر دیا بلکہ ان کی جیب میں موجود نقدی بھی چھین لی۔ یہ واردات واپڈا گریڈ اسٹیشن کے قریب پیش آئی، جس سے مقامی آبادی میں خوف و ہراس کی فضا مزید گہری ہو گئی ہے۔ شہری حلقوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ مستونگ میں بڑھتی ہوئی بدامنی پر قابو پانے کے لیے مؤثر اور فوری اقدامات کیے جائیں، تاکہ عوام الناس کو تحفظ کا حقیقی احساس دلایا جا سکے۔*
Image from Balochistan Point News📡: *مستونگ*   *جرائم کی بڑھتی لہر تھمنے کا نام نہیں لے رہی* *مستونگ شہر م...
😢 😂 😮 4

Comments