Balochistan Point News📡
Balochistan Point News📡
June 21, 2025 at 06:12 PM
*موساد کا ایران کے ایٹمی سائنسدانوں کو ہلاک کرنے کا سلسلہ جاری، 17 ماہرین ہلاک کیے جا چکے* اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری غیر معمولی جنگ کے دوران صرف 9 دنوں میں اسرائیلی خفیہ ادارے ’موساد‘ نے اپنی کارروائیوں کا مرکز ایرانی فوجی قیادت، بالخصوص پاسداران انقلاب کے عہدیداروں اور ایٹمی سائنسدانوں کو بنایا۔ اسرائیلی چینل 12 کے مطابق 13 جون سے اب تک اسرائیلی حملوں، ڈرون کارروائیوں اور بم سے بھری گاڑیوں کے ذریعے ایران کے 17 ممتاز ایٹمی سائنسدانوں کو ہدف بنایا گیا۔ ایرانی ذرائع کے مطابق گذشتہ ہفتے اسرائیلی حملے میں ایرانی ایٹمی ماہر اِیثار طباطبائی اور ان کی اہلیہ اپنے گھر میں قتل کردیے گئے۔ اس کی تصدیق ایرانی خبر رساں ایجنسی "مہر" نے بھی کی۔ اس سے قبل ایران نے ممتاز ایٹمی سائنسدان فریدون عباسی کے قتل کی بھی تصدیق کی تھی جو ماضی میں ایرانی ایٹمی توانائی تنظیم کے سربراہ رہ چکے تھے۔ اسی طرح ایٹمی انجینیئرنگ کے پروفیسر احمد رضا ذو الفقاری کو بھی ہدف بنایا گیا۔ اسرائیلی حملوں میں 13 جون کی صبح آزاد یونیورسٹی کے سابق صدر مہدی طہرانجی اور ایک اور شخصیت مطلبی زادہ بھی جاں بحق ہوئے۔ ایرانی سکیورٹی میں گہرا رخنہ یہ ٹارگٹ کلنگز اس بات کا ثبوت ہیں کہ اسرائیلی انٹیلی جنس نے ایرانی سرزمین پر گہرے سکیورٹی نقب لگا رکھے ہیں کیونکہ بعض سائنسدانوں کو حال ہی میں نئی جگہوں پر منتقل کیا گیا تھا، جنہیں محفوظ تصور کیا جا رہا تھا۔ تاہم وہ مقامات بھی اسرائیلی حملوں کا نشانہ بنے۔ ماہرین اور مبصرین کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل نے اندرونِ ایران اپنے نیٹ ورک کو کئی سال سے مضبوط بنایا ہوا ہے۔ ایرانی حکام مسلسل دعویٰ کرتے آ رہے ہیں کہ وہ اسرائیل سے رابطے میں رہنے والے "درجنوں ایجنٹوں اور جاسوسوں" کو گرفتار کر چکے ہیں مگر اسرائیلی حملوں کی شدت ان دعوؤں کو کمزور کرتی ہے۔ اسرائیلی ذرائع کا کہنا ہے کہ موساد کے خصوصی یونٹ پہلے ہی ایران میں موجود تھے اور انہوں نے مقامی گروپوں کو تربیت دی۔ اس کے علاوہ حساس آلات بیرونِ ملک سے بعض مقامی تجارتی کمپنیوں کے ذریعے ایران منتقل کیے گئے، جنہیں ان کمپنیوں کی لاعلمی میں استعمال کیا گیا۔ یہ حکمتِ عملی اس انداز کی تھی جیسا کہ گذشتہ گرمیوں میں لبنان میں حزب اللہ کے خلاف کیے گئے حملوں میں اپنائی گئی تھی۔ یہ تمام کارروائیاں اسرائیل کی طویل المدتی کوششوں کا حصہ ہیں جن کا مقصد ایرانی ایٹمی پروگرام کو سبوتاژ کرنا ہے۔ اس میں سائنسدانوں کو نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ ایران کی حساس ایٹمی تنصیبات پر سائبر حملے بھی شامل ہیں۔۔
😢 🥹 2

Comments