🔍قادیانی اور قادیانیت🔎
🔍قادیانی اور قادیانیت🔎
June 18, 2025 at 03:19 AM
https://whatsapp.com/channel/0029VaeyhkyD38CRtfGtEr10 *📝 سلسلہ : قادیانی کافر کیوں؟؟* *🔖 قسط : 3️⃣* *گزشتہ سے پیوستہ ⬇️* معزز قارئین !! "مرزا قادیانی کی کفریات کا تذکرہ جاری ہے۔ کہ *"قادیانی کافر کیوں ہیں؟"* اس حوالے سے چند کفریات آپ کے سامنے پیش کی گئی تھیں، مزید کفریات ملاحظہ فرمائیں: *🔹محمد رسول اللہ ہونے کا دعویٰ* مرزا قادیانی نے عام دعویٰ نبوت نہیں کیا بلکہ ثانی محمد ہونے کا دعوی کیا تھا کہ میں محمد رسول اللہ کا مظہر ثانی ہوں ۔ قادیانیوں کے عقیدہ کے مطابق مرزا کے محمد رسول اللہ ہونے کی وجہ یہ ہے کہ حضرت خاتم النبيين محمد رسول اللہ ﷺ کا دوبارہ دنیا میں آنا مقدر تھا، پہلی بار آپ مکہ مکرمہ میں محمد ﷺ کی شکل میں آئے اور دوسری بار قادیان میں مرزا غلام احمد قادیانی کی بروزی شکل میں آئے ۔ قادیانی ذریت اپنے اس کفر اور دجل کو چھپانے کے لیے مرزا قادیانی کی نبوت کے ساتھ ظل اور بروز جیسے الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے اُسے ظلی و بروزی نبی کہتی ہے ورنہ در حقیقت مرزا قادیانی کا دعوی نبی کریم ﷺ کی نبوت و کمالات کے جامع ہونے کا تھا۔ چنانچہ ملاحظہ ہو: *▪️محمد رسول اللہ کی دو بعثتیں :* مرزا قادیانی لکھتا ہے: اور جان لو کہ ہمارے نبی کریم ﷺ جیسا کہ پانچویں ہزار میں مبعوث ہوئے (یعنی چھٹی صدی مسیحی میں) ایسے ہی مسیح موعود (مرزا قادیانی) کی بروزی صورت اختیار کر کے چھٹے ہزار (یعنی تیرھویں صدی ہجری) کے آخر میں مبعوث ہوئے ۔۔۔۔ (خطبہ الہامیہ ص 180 : روحانی خزائن صفحہ 270 جلد 16) ✦ آنحضرت ﷺ کی دو بعثت ہیں یا بہ تبدیل الفاظ یوں کہہ سکتے ہیں کہ ایک بروزی رنگ میں آنحضرت ﷺکا دوبارہ آنے کا دنیا میں وعدہ دیا گیا تھا، جو مسیح موعود اور مہدی معہود (مرزا قادیانی) کے ظہور سے پورا ہوا۔" (تحفہ گولڑویہ ص95: روحانی خزائن ج 17ص 249) ✦ اور چونکہ وہ بروز محمدی جو قدیم سے موعود تھا وہ میں ہوں۔ اس لیے بروزی رنگ کی نبوت مجھے عطا کی گئی۔ (ایک غلطی کا ازالہ ص 6: روحانی خزائن ج؛18 صفحہ 215) ▪️ *ظلی اور بروزی نبوت کی حقیقت* مرزا قادیانی کا اصل دعویٰ یہی ہے کہ مرزا قادیانی آنحضرت ﷺ کا عین ہے صرف ظل اور بروز کا لفظی ہیر پھیر ہے۔۔ قادیانی دجل کی حقیقت ملاحظہ فرمائیں: مرزا قادیانی لکھتا ہے: مگر میں کہتا ہوں کہ آنحضرت ﷺ کے بعد جو درحقیقت خاتم النبیین تھے مجھے رسول اور نبی کے لفظ سے پکارے جانا کوئی اعتراض کی بات نہیں اور نہ اس سے مہر ختمیت ٹوٹتی ہے کیونکہ میں بارہا بتلا چکا ہوں کہ میں بموجب آیت *و آخرين منهم لما يلحقوا بهم* بروزی طور پر وہی نبی خاتم الانبیاء ہوں اور خدا نے آج سے بیس برس پہلے براہین احمدیہ میں میرا نام محمد اور احمد رکھا ہے اور مجھے آنحضرت ﷺ کا وجود قرار دیا ہے پس اس طور سے آنحضرت ﷺ کے خاتم الانبیاء ہونے میں میری نبوت سے کوئی تزلزل نہیں آیا کیونکہ ظل اصل سے علیحدہ نہیں ہوتا۔ (ایک غلطی کا ازالہ روحانی خزائن جلد 18 صفحہ 212) ➤ اس عبارت کا حاصل یہ ہے کہ: *در حقیقت آنحضرت ﷺ ہی خاتم النبین تھے لیکن چونکہ مرزا قادیانی آنحضرت ﷺ کا ظل اور سایہ ہے جو کہ اصل سے علیحدہ نہیں ہوتا اس لیے مرزا قادیانی کو نبوت ملنا ختم نبوت کے منافی نہیں ہے یعنی مرزا قادیانی کو نبوت ملنا آنحضرت ﷺ ہی کو نبوت ملنا ہے۔* اس بات کی مزید وضاحت کرتے ہوئے لکھتا ہے: اور بروزی رنگ میں تمام کمالات محمدیہ مع نبوت محمدیہ کے میرے آئینہ ظلیت میں منعکس ہیں تو پھر میں کون سا الگ انسان ہوا جس نے علیحدہ طور پر نبوت کا دعویٰ کیا۔ (ایک غلطی کا ازالہ: روحانی خزائن ج ۱۸ ص ۲۱۲) ✦ مرزا قادیانی کا قریبی مرید شیخ عمر قادیانی مرزے کے قول کو نقل کرتا ہے کہ مرزا قادیانی نے کہا: کمالات متفرقہ جو تمام دیگر انبیاء میں پائے جاتے ہیں وہ سب حضرت رسول کریم میں ان سے بڑھ کر موجود تھے اور اب وہ سارے کمالات حضرت رسول کریم ﷺ سے ظلی طور پر ہم کو عطا کیے گئے ۔۔۔۔۔۔۔ پہلے تمام انبیاء ظل تھے نبی کریم ﷺ کے خاص صفات میں اور اب ہم ان تمام صفات میں نبی کریم کے ظل ہیں۔ (ملفوظات جلد 2 صفحہ 201 طبع جدید) ✦ *مرزا قادیانی کا یہ بھی عقیدہ ہے کہ:* بعض کاملین اس طرح پر دوبارہ دنیا میں آجاتے ہیں کہ ان کی روحانیت کسی اور پر تجلی کرتی ہے اور اس وجہ سے وہ دوسرا شخص گویا پہلا شخص ہی ہو جاتا ہے۔ (ضمیمہ براہین احمدیہ : روحانی خزائن جلد 21 صفحہ 291) *ان مذکورہ قادیانی عبارات کا حاصل بھی یہی ہے کہ آنحضرت ﷺ کے تمام کمالات مرزا قادیانی میں پائے جاتے ہیں اور آنحضرت ﷺ نے اپنے تمام کمالات سمیت مرزا قادیانی پر تجلی فرمائی ہے اس لیے مرزا کا آنا آنحضرت ﷺ ہی کا آنا ہے (نعوذ باللہ)* اس گندے کفریہ عقیدے کی وضاحت پر مزید قادیانی کی عبارات ملاحظہ کیجیے۔ *▪️مرزا قادیانی محمد رسول اللہ ہے:* پھر اسی کتاب میں اس مکالمہ کے قریب ہی یہ وحی ہے : مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّہ وَ الَّذِیْنَ مَعَهُ أَشِدَّآءُ عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَآءُ بَیْنَهُمْ اس وحی الہی میں میرا نام محمد رکھا گیا اور رسول بھی ۔“ (ایک غلطی کا ازالہ: روحانی خزائن ج ۱۸ ص ۲۰۷) *▪️مرزا بعينہ محمد رسول الله:* چونکہ قادیانی عقیدہ کے مطابق محمد رسول اللہ ﷺ اپنے تمام کمالات کے ساتھ مرزا کی شکل میں قادیان میں دوبارہ مبعوث ہوئے ہیں ، اس لئے مرزاغلام احمد قادیانی کا وجود ( نعوذ باللہ ) بعینہ محمد رسول اللہ کا وجود ہے ۔ چنانچہ ملاحظہ ہو : اور خدا نے مجھ پر اس رسول کریم کا فیض نازل فرمایا اور اس کو کامل بنایا اور اس نبی کریم کے لطف اور وجود کو میری طرف کھینچا، یہاں تک کہ میرا وجود اس کا وجود ہو گیا ، پس وہ جو میری جماعت میں داخل ہوا ۔ در حقیقت میرے سردار خیرالمرسلین کے صحابہ میں داخل ہوا اور یہی معنی *آخرین منھم* کے لفظ کے بھی ہیں۔ جیسا کہ سوچنے والوں پر پوشیدہ نہیں اور جو شخص مجھ میں اور مصطفی میں تفریق کرتا ہے اس نے مجھ کو نہیں دیکھا ہے اور نہیں پہچانا ہے۔“ ( خطبه الہامیہ روحانی خزائن جلد 16 صفحہ 259,258) ✦ مرزا قادیانی اپنے ایک شعر میں اس ناپاک عقیدے کا اظہار کرتا ہے :۔ منم مسیح زماں منم کلیم خدا منم محمد و احمد کہ مجتبیٰ باشد میں مسیح زماں ہوں ، میں کلیم خدا ہوں، میں محمد اور احمد ہوں، میں مجتبی ہوں ۔ (تریاق القلوب : روحانی خزائن ج ۱۵ ص ۱۳۴) *▪️قادیان میں محمد رسول الله :* اور چونکہ مشابہت تامہ کی وجہ سے مسیح موعود ( مرزا قادیانی ) اور نبی کریم ﷺ میں کوئی دوئی (فرق) باقی نہیں رہی کہ ان دونوں کے وجود بھی ایک وجود کا ہی حکم رکھتے ہیں جیسا کہ خود مسیح موعود نے فرمایا : *صار وجودی وجودہ* (خطبہ الہامیہ ص ۱۷) اور حدیث میں بھی آیا ہے کہ حضرت نبی کریم ﷺ نے فرمایا: کہ مسیح موعود ( مرزا قادیانی ) میری قبر میں دفن کیا جائے گا ۔ جس سے یہی مراد ہے کہ وہ میں ہی ہوں یعنی مسیح موعود ( مرزا قادیانی ) نبی کریم ﷺ سے الگ کوئی چیز نہیں ہے بلکہ وہی ہے جو بروزی رنگ میں دوبارہ دنیا میں آئے گا تا کہ اشاعت اسلام کا کام پورا کرے کے فرمان کے مطابق تمام ادیان باطلہ پر اتمام حجت کر کے اسلام کو دنیا کے کونوں تک پہنچا دے تو اس صورت میں کیا اس بات میں کوئی شک رہ جاتا ہے کہ قادیان میں اللہ تعالی نے پھر محمد کو اتارا تا کہ اپنے وعدہ کو پورا کرے جو اس نے آخرين منهم لما يلحقوا بهم میں فرمایا تھا۔ ( كلمة الفصل ص 104,105 از مرز البشیر احمد ایم اے ابن مرزاقادیانی) ✦┈┈┈┈┈┈┈┈┈┈✦ ( باقی آئندہ ہفتے ان شاءاللہ۔۔۔۔) ✦┈┈┈┈┈┈┈┈┈┈✦
👍 1

Comments