
🔍قادیانی اور قادیانیت🔎
June 21, 2025 at 04:27 PM
بلاسفیمی پروٹیکشن گینگ : بدقسمت لمحہ!!
بلاسفمی کیسز میں آج جج صاحب نے ملزمان کے وکلاء کے ساتھ مل کر راؤ عبدالرحیم کا مذاق بنایا کہ اپنا فون نمبر ان کو نہ دینا اور اگر ان کی طرف کال آئے تو مت اٹھانا۔ اس بات پر وہ دیر تک ہنستے رہے۔
اگر جج مقدمے کے فیصلے سے پہلے ہی ایسی حرکت کرے تو وہ پراسیس کی تضحیک کر رہا ہوتا ہے۔
ان کی دیگر قابلِ اعتراض باتیں یہ ہیں:
کمیشن میں ملزمان کو پٹیشنر بنا کر اس معاملے کو ختم کر سکتے ہیں لیکن کسی وجہ سے ملزمان کو اس معاملے سے الگ رکھ رہے ہیں۔ یاد رہے کہ عثمان وڑائچ صاحب خود مان چکے ہیں کہ سارے کیس غلط نہیں یعنی کہ ملزمان میں گستاخ موجود ہیں۔ ان کے پٹیشنر نہ بننے سے ان کی ضمانت اور فرار کی راہ ہموار ہوتی ہے۔
سپین والے نمبر پر ملزمان کے بیانات کو سچ سمجھ لیا جبکہ ایف آئی اے اور راؤ عبدالرحیم اس ڈیوائس کی فرانزک اور تحقیق کا مطالبہ اور پیشکش کر چکے ہیں۔ جج صاحب نے ہر بار اس کوشش کو روک کر کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ آخر اس ڈیوائس کی فرانزک کروانے میں کیا مسئلہ ہے؟ کیا یہی صورتحال ہونی چاہیے کہ مدعیان کا مذاق بنتا رہے اور گستاخانِ رسول، امہات المؤمنین، اہلبیت اور اصحاب ہنستے رہیں