
Hanfiyaat Institute
June 14, 2025 at 06:26 AM
*عیدغدیر اور بھونڈی تقسیم*
مظلوم کربلا حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت والے دن شادی جیسی سنت اور حکم ربانی کے جائز ہونے کی بات پر "تکلیف میں مبتلا ہوجانے اور خوامخواہ ایک حکم شرعی کی مخالفت پر اتر آنے والے" کس منہ سے مظلوم مدینہ امام المسلمین امیر المؤمنین حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی شہادت والے دن عید مناتے ہیں۔۔؟ کیا کربلا میں ہونے والا ظلم ظلم ہے اور مدینہ منورہ میں ہونے والا ظلم ظلم نہیں؟ قرآن پاک نے اس قسم کی تقسیم کو بھونڈی و غیرمنصفانہ تقسیم قرار دیا ہے: "تِلْكَ اِذًا قِسْمَةٌ ضِیْزٰى" جب تو یہ بھونڈی تقسیم ہے۔(النجم:22) یاد رہے اہل سنت و جماعت کے نزدیک عید غدیر نام کی کوئی عید نہیں ہے۔۔ نہ تو غدیرخم کے موقع پر خلافت کا اعلان ہوا اور نہ ہی ولایت کا۔۔۔۔ بلکہ سیدنا علی المرتضی کرم اللہ وجہہ تو اس سے بہت پہلے سے "ولی اللہ" تھے۔۔۔ یہ بھی ذہن نشین رہے کہ ہر صحابی اللہ پاک کاولی ہے۔۔۔ واضح رہے کہ حدیث غدیر میں لفظ مولی کا معنی خلافت، امامت یا ولایت صرف بدمذھب مراد لیتے ہیں جبکہ اہلسنت کے نزدیک اس روز رسول اللہ ﷺ نے اپنی زبان حق ترجمان سے مولائے کائنات حضرت علی المرتضی کرم اللہ وجہہ الکریم کے فضل وکمال، امانت ودیانت اور عدل وانصاف کے متعلق گواہی دی اور وضاحت فرمائی تاکہ غلط فہمی کے سبب کسی کو حضرت علی رضی اللہ عنہ کے متعلق کسی قسم کا وسوسہ نہ رہے۔۔۔ حدیث پاک میں "مولی" کے معانی دوست، محبوب ، آقا اور مددگار ہیں۔۔۔ لہذا فرمان نبویﷺ: "مَنْ کُنْتُ مَوْلَاہُ فَعَلِیٌّ مَوْلَاہُ" کا معنی ہوگا جس کا میں دوست/محبوب/آقا/مددگار ہوں علی بھی اس کا دوست/محبوب/آقا/مدد گار ہے۔(ترمذی، حدیث:3733) آخری بات یہ کہ18ذوالحج 352 ہجری کو ایک بدعقیدہ و بدمذھب حکمراں معزالدولہ نے یہ عیدغدیر شروع کی اور اس بدبخت نے مسجدوں کے دروازوں پر صحابہ کرام حضرت ابوبکر، حضرت عمر، حضرت عثمان، حضرت عائشہ اور حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہم کی مقدس ذوات پر لعنت کے جملے لکھوائے۔۔۔(البدایۃ والنھایۃ، ج11،ص276)۔ العیاذباللہ۔۔۔۔ یہ عیدمنانے کے پیچھے ان بدمذہبوں کی خالص نیت حضرت علی المرتضی رضی اللہ عنہ کے لیے خلافت بلافصل ثابت کرنا اور ان سے پہلے تینوں خلفائے راشدین کی خلافت کا انکار کرنا ہے اور یہ بھی مقصد ہے کہ وہ اس دن شہادتِ عثمان غنی کی خوشی مناتے ہیں اور یہ نیت ومقصد کفروگمراہی ہے۔ لہذا سُنی مسلمان ایسی غیرشرعی عید سے دور رہیں۔۔ 18 ذوالحجۃ الحرام کو شہادتِ مولی عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے لحاظ سے اور عظمتِ مولی علی المرتضی رضی اللہ عنہ کے اظہار کے اعتبار سے یاد رکھیں، ان نفوس قدسیہ کو زیادہ سے زیادہ ایصال ثواب کریں ،مسلمانوں کے تیسرے اور چوتھے خلیفہ کی محبت اپنے دل میں قائم رکھیں اور ان کے سیرت وکردار کو اپنانے کی کوشش کریں۔
تحریر: مفتی محمد آصف اقبال مدنی
#حنفیات انسٹیٹیوٹ
❤️
1