
قرآن مجید و حدیث ❣️
June 8, 2025 at 04:17 PM
قیامت والے دن سب سے زیادہ پچھتانے والے وہ ہوں گے جنہوں نے اپنی زندگیاں ضائع کر دی چاہے وہ جنت میں ہی کیوں نہ چلے جائیں ۔۔۔
اس دن جب پتہ چلے گا کہ جنت میں ایک درجے سے دوسرے درجے تک کا فاصلہ صرف ایک آیت پڑھنے کا تھا۔۔۔
ایک تسبیح پڑھنے کا تھا ایک تحمید یعنی الحمدللہ کہنے کا تھا۔۔۔
ایک سبحان اللہ کہنے کا تھا۔۔۔
تو انسان کو افسوس ہوگا کہ کاش میں نے دنیا میں ان چھوٹے چھوٹے
اعمال کو زیادہ کیا ہوتا۔۔۔
اس دن جب سمجھ آئے گی کہ اللہ سبحانہ و تعالی کے ساتھ نیکیوں کی تجارت کی کوئی حد ہی نہیں تھی۔۔جتنا کمایا جتنا جمع کیا سب مل گیا تو انسان کا دل پچھتاوے سے بھر جائے گا
اسی لیے اللہ سبحانہ و تعالی نے اس دن کا نام رکھا یوم التغابن (یعنی نقصان اٹھانے والا اور حسارے کا دن)
کیونکہ اس دن کھل کر معلوم ہو جائے گا کہ کس نے نفع کمایا اور کس نے نقصان اٹھایا
اور میں نے تمہیں یاد دلایا اور یاد دہانی ایمان والوں کو فایدہ دیتی ہے۔۔
تو اؤ ہم اپنی زندگی کا لمحہ لمحہ قیمتی بنائیں ایک آیت ایک تسبیح سبحان اللہ ایک الحمدللہ ہماری جنت میں کتنے درجات بڑھا سکتی ہے۔۔۔