
قرآن مجید و حدیث ❣️
June 10, 2025 at 01:10 PM
🎀 *🅛𝐢𝐠𝐡𝐭 𝐎𝐟 🅖𝐮𝐢𝐝𝐚𝐧𝐜𝐞* 🎀
`پیاری بہنوں`
> پلیز پوسٹ کو توجہ سے پڑھیں
* ابھی ہمیں دنیا کی یہ گرمی برداشت نہیں ہوتی تو کبھی اس گرمی میں چند منٹ دھوپ میں کھڑے ہو کر سوچیں جہنم کی آگ اس گرمی سے بھی زیادہ تیز ہو گی وہاں نا موسم بدلے گا نا بارش برسے گی
`اللہ اکبر`
> ہم سے دنیا کی گرمی تک برداشت نہیں ہورہی
`"اللَّھُمَّ اَجِرنِی مِنَ النَّارِ"`
* "اے اللہ ہمیں جہنم کی آگ سے بچا"
🤲آمین
> *ہم شکر کریں کہ صرف گرمی ہے*
*ورنہ ہمارے اعمال تو آگ جیسے ہیں*
> *اے پروردگار! یہ چند گھنٹے کی گرمی کی تپش ہم سے برداشت نہیں ہوتی اور ہم بلبلا اٹھتے ہیں۔۔*
> *یا اللہ ہمیں جہنم کی ہولناک آگ سے بچانا، ہماری کھالوں میں وہ تاب نہیں کہ ہم تیرا عذاب سہہ سکیں۔۔۔*
> *یا اللہ بروز محشر ہمیں اپنے عرش کے سائے تلے رکھنا۔۔*
* *اللھم اجرنی من النار۔۔*
* *اللھم اجرنی من النار۔۔*
* *اللھم اجرنی من النار۔۔*
*آمیــــــــــــــــن ثم آمیــــــــــــــــن*
* جو بہنیں پردہ نہیں کرتیں تھوڑا سا سوچیں کہ
القرآن
`یَـٰۤأَیُّهَا ٱلنَّبِیُّ قُل لِّأَزۡوَ ٰجِكَ وَبَنَاتِكَ وَنِسَاۤءِ ٱلۡمُؤۡمِنِینَ یُدۡنِینَ`
> اے نبی! اپنی بیویوں سے اور اپنی صاحبزادیوں سے اور مسلمانوں کی عورتوں سے کہہ دو کہ جب وہ باہر جائیں اپنے اوپر اپنی چادریں جھکا لیا کریں..✨🌸
`سورة الا حزاب: 59`
> مرد کے پاس اختیار تھا مرد نے اپنی گھر کی عورت کو پردہ نہیں کرایا
* دنیا ک سارے مرد اندھے ہو جائیں پھر بھی پردہ فرض ہے ۔
* جہنم میں کیسے جئیں گے
جو بھائی نگاہین نیچی نہیں رکھتے
`القرآن`
> مردوں کیلئے قرآن کا ایک خوبصورت حکم۔۔۔۔🌺
> قُلْ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ یَغُضُّوْا مِنْ اَبْصَارِهِمْ ( النور ، آیت 30 )
* ترجمہ : مسلمان مردوں کو حکم دو وہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں۔
* قرآن کریم نے مرد کو نگاہیں نیچی رکھنے کا حکم فرمایا اور نگاہیں نیچی رکھنے سے ہوگا کیا ؟ فرمایا۔۔۔۔
`ذٰلِكَ اَزْكٰى لَهُمْؕ (النور )`
* ترجمہ : یہ اُن کے لیے بہت ستھرا ہے۔
* اسی وجہ سے امام غزالی رحمہ اللہ فرماتے ہیں۔۔۔۔۔
> “ نظر نیچی رکھنا دل کو بہت زیادہ پاک کرتا ہے ، اور نیکیوں میں اضافے کا سبب ہے “
* ( منہاج العابدین ، الفصل الاول العین ، ص 105 )
* تنبیہ : ہمیں ایک خوبصورت ضابطہ بیان فرمادیا کہ تم نظریں نیچی رکھو ہم تمھارا دل پاکیزہ کردیں گے اور تمھاری نیکیوں میں اضافہ فرمادیں گے۔۔۔
وہ بھی تصور کریں کہ جہنم میں یہ ہی آنکھیں آگ میں جلس رہی ہوں گی
ابھی بھی وقت ہے لوٹ آؤ اپنے رب کی طرف