MERA PAKISTAN NEWS
MERA PAKISTAN NEWS
June 20, 2025 at 12:15 PM
*ایران کا موساد ایجنٹ گرفتار کرنے کا دعویٰ* 20 جون 2025 ایران کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک اور موساد جاسوس کو گرفتار کیا ہے۔ ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق مبینہ گرفتار جاسوس بذریعہ واٹس ایپ ایرانی فضائی دفاع کا ڈیٹا شیئر کر رہا تھا۔ ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ جمعے کو حکام نے موساد کے ایک مشتبہ ایجنٹ کو گرفتار کیا ہے جس نے مبینہ طور پر واٹس ایپ میسجنگ ایپ کے ذریعے ایران کی فضائی دفاعی تنصیبات کے بارے میں معلومات اسرائیل کو بھیجی تھیں۔ اس سے قبل اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ شمال مغربی ایران میں کارروائی کرتے ہوئے میزائلوں کے 35 ذخیرہ اور لانچ سائٹس کو تباہ کر دیا ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ آج اسرائیلی فضائیہ کے 25 سے زائد جیٹ طیاروں نے ایرانی علاقوں تبریز اور کرمانشاہ میں 35 سے زائد میزائلوں کے ذخیرے اور لانچنگ سائٹس کو تباہ کر دیا ہے۔
Image from MERA PAKISTAN NEWS: *ایران کا موساد ایجنٹ گرفتار کرنے کا دعویٰ*  20 جون 2025  ایران کا کہن...
👍 1

Comments